سی ٹی ڈی کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، مطلوب خارجی کمانڈر ہلاک
ہفتہ 18 جولائی 2026 17:12
(جاری ہے)
کارروائی کے دوران دہشت گرد کو گھیرے میں لے کر متعدد بار ہتھیار ڈالنے کیلئے پکارا گیا اور اسے گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تاہم اس نے سرنڈر کرنے کے بجائے سی ٹی ڈی ٹیم پر بے فائرنگ شروع کر دی۔
حقِ حفاظتِ خود اختیاری کے تحت سی ٹی ڈی اہلکاروں نے فوری، مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں خارجی خالد عرف کمانڈر ہلاک ہو گیا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہلاک خارجی نے 17 مارچ 2025 کو کانسٹیبل محمد علی کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا کر شہید کیا تھا۔ اس کے علاوہ وہ لوکل پولیس کو بھی متعدد مقدمات میں مطلوب تھا،وہ اپنی اصل شناخت چھپا کر، روپ بدل کر نقل و حرکت کرنے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بچنے میں مہارت رکھتا تھا،ہلاک دہشت گرد کا تعلق ٹی ٹی پی ذاکر کوچی کاروان گروپ سے تھا۔ اس کے سہولت کاروں، مالی معاونین، لاجسٹک سپورٹرز اور معاون نیٹ ورکس کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف بھی قانون کے مطابق کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں،ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے ایک عدد نائن ایم ایم پستول، ایک عدد ہینڈ گرینیڈ اور ایک عدد اسمارٹ فون برآمد ہوا، جنہیں فورنزک تجزیے کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور معاون نیٹ ورکس کے خلاف انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیاں پوری قوت، پیشہ ورانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے ساتھ بلاتعطل جاری رہیں گی، اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔مزید قومی خبریں
-
کراچی میں فوڈ رائیڈر سے بدسلوکی کرنا والا شخص گرفتار
-
سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کے صاحبزادے انس سرور برطانیہ کے وزیرِ تجارت مقرر
-
غیر ضروری سرکاری گاڑیوں کی خریداری، صوبائی حکومت کے خرچ پر بیرون ملک علاج پر پابندی عائد
-
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں 33 ملین ڈالر اضافہ، ذخائر 22 ارب 66 کروڑ 96 لاکھ ڈالر ہو گئے
-
گورنرسندھ سید محمد نہال ہاشمی نے تیسری تین روزہ ہیلتھ کیئر ایکسپو اینڈ کانفرنس کا افتتاح کر دیا
-
میرپور میں 24 جولائی کو ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے جلسے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل،نواز شریف جلسے سے خطاب کرینگے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
نوجوان نسل پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ ہے، جسے معیاری تعلیم، ہنر اور احساسِ ذمہ داری سے آراستہ کرنا ضروری ہے ،فیصل کریم کنڈی
-
پنجاب میں تنخواہیں اور پنشن 31 جولائی کوادا کرنے کا فیصلہ
-
مولانا فضل الرحمان کا جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم کی وفات پر اظہار افسوس
-
سندھ کو پانی کے حصے سے محروم کرنا آئین اور 1991ء کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے، نثار احمد کھوڑو
-
ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتارنادرا افسران کے اہم انکشافات
-
گورنرسندھ سید محمد نہال ہاشمی نے تیسری ہیلتھ کیئر ایکسپو اینڈ کانفرنس کا افتتاح کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.