گورن سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا سوراب اور مستونگ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

بدھ 22 جولائی 2026 22:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2026ء) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ضلع سوراب اور مستونگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے نتیجے میں 10 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والی دو خودکش حملہ آور خواتین اور ایک سہولت کار کی گرفتاری سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مؤثر انٹیلی جنس نظام کا واضح ثبوت ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ سوراب اور مستونگ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنانا اور بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود کی برآمدگی انتہائی خوش آئند پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوراب میں 7 اور مستونگ میں 3 دہشت گردوں کی ہلاکت سے سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو ایک بڑی ممکنہ تباہی سے محفوظ بنا لیا۔