میرپورخاص سے کھوکراپار جانے والی ماروی ایکسپریس کی بحالی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری

جمعرات 23 جولائی 2026 20:55

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2026ء) میرپورخاص سے کھوکراپار جانے والی ماروی ایکسپریس کی بحالی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری، تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلویز نے میرپورخاص سے چھور کھوکھراپار جانے والی ماروی ایکسپریس (219-Up / 220-Dn) کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، 220-DN ماروی ایکسپریس 25 جولائی سے ہر ہفتہ میرپورخاص سے شام 5:15 بجے روانہ ہو کر کھوکھراپار جائے گی، جو واپس 219-UP ماروی ایکسپریس ہر اتوار کھوکھراپار سے صبح 6:00 بجے روانہ ہو کر میرپورخاص پہنچے گی، یہ بحالی فی الحال ہفتے میں ایک مرتبہ کی گئی ہے، واضع رہے کہ پیپلز پارٹی عمرکوٹ کی ایم این اے میڈم صبا تالپر نے 13 مئی 2026 کو ماروی ایکسپریس کی بحالی کے لیے وفاقی وزیر ریلوے کو مراسلہ ارسال کیا تھا، جس کا باقاعدہ بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، تھری سرحدی عوام نے ماروی ایکسپریس کی بحالی پر خوشی کا اظہار کیا ہے،۔