ویمنز ٹی ٹوئنٹی،ایمیشا دلانی کی ناقابل شکست سنچری، پاکستان کو شکست

تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا دوسرا میچ 2 اگست اور آخری میچ 4 اگست کو کھیلا جائے گا شوال ذوالفقار 63اور کپتان منیبہ علی صرف 24 گیندوں پر 9 چوکوں کی مدد سے 42 رنز بناکر آئوٹ ہوئیں بولنگ لائن اینڈ لینتھ کے مطابق نہیں ہوئی ،زیادہ رنز بنے ،اگلے میچز میں بولنگ کو بہتر کرنے کوشش کریں گی، شوال ذو الفقار

جمعہ 31 جولائی 2026 20:00

دمبولا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2026ء) سری لنکا ویمنز ٹیم نے پاکستان ویمنز ٹیم کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔دمبولا میں کھیلے گئے میچ میں میزبان سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو پاکستان نے جارحانہ کھیلتے ہوئے 66رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی۔کپتان منیبہ علی 24 گیندوں پر 9 چوکوں کی مدد سے 42 رنز بناکر آئوٹ ہوئیں۔

دوسری وکٹ پر ایمان نصیر نے شوال ذولفقار کیساتھ 61رنز کی شراکت قائم کرکے اسکور 127 رنز تک پہنچا دیاتاہم اس کے بعد یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔شوال ذوالفقار 63 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہیں جبکہ ایمان نصیر 21 اور عائشہ ظفر 17 رنز بناکر دیگر نمایاں بلے باز رہیں۔

(جاری ہے)

سری لنکا کی جانب سے کویشا دلہاری نے 2 جبکہ کاویا کاوندی، سوگاندیکا کماری اور چمودی پرابودا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں سری لنکن ٹیم نے اوپنر ایمیشا دلانی کی 101 رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت ہدف 4 وکٹوں پر 19 اوورز میں حاصل کرلیا۔ کپتان چماری اتاپتو 39 رنز بناکر نمایاں رہیں۔پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو نے 2 جبکہ حمنہ بلال اور ام ہانی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا دوسرا میچ 2 اگست اور آخری میچ 4 اگست کو کھیلا جائے گا۔شوال ذوالفقار نے بتایا کہ میرے ذہن میں تھا کہ انجری کی وجہ سے طویل عرصے کے بعد واپس آ رہی ہوں اس لئے مجھے پر اعتماد رہنا ہے ،منیبہ علی میرے ساتھ بیٹنگ کر رہی تھیں اچھی بیٹنگ رہی۔ انہوںنے کہاکہ ہم 170 پلس رنز کرنے میں کامیاب ہوئے لیکن بولنگ اور فیلڈنگ میں رنز لیک ہوئے ،اگلے میچز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی تاکہ سیریز جیت سکیں ۔

انہوںنے کہاکہ بیٹنگ میں ہمارا پلان یہی تھا کہ زیادہ سے زیادہ رنز کرنے ہیں ،بولنگ لائن اینڈ لینتھ کے مطابق نہیں ہوئی اس لیے زیادہ رنز بنے ،اگلے میچز میں بولنگ کو بہتر کرنے کوشش کریں گی۔ انہوںنے کہاکہ میری کوشش ہو گی کہ جس طرح میں نے بیٹنگ کی ہے اسی طرح آگے بھی جاری رکھوں