مومنہ ریاست ایمان نصیر کا ڈیبیو ، ہیڈ کوچ وہاب ریاض کا نیک خواہشات کا اظہار

ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے پاکستان کی نمائندگی کرے ، آپ کو موقع ملا ہے اس سے فائدہ اٹھائیں ، ہیڈ کوچ

جمعہ 31 جولائی 2026 20:00

دمبولا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2026ء) سری لنکا ویمن کے خلاف پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں مومنہ ریاست اور ایمان نصیر نے ڈبیو کیا ، ہیڈ کوچ وہاب ریاض نے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ اپنے بیان میں وہاب ریاض نے کہاکہ ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ پاکستان کی نمائندگی کرے اب آپ کو موقع ملا ہے اس سے فائدہ اٹھائیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ گرائونڈ میں کچھ ایسا کریں کہ آپ اب ملک کا نام روشن کر سکیں ،آپ سسٹم کا حصہ ہیں اور اپنا بہترین دیں آپ کو مکمل اسپورٹ ہے ۔

انہوںنے کہاکہ نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں گرائونڈ میں اچھا پرفارم کریں ،اپنی محنت پر یقین رکھیں محنت کرو اپنا سو فیصد دو کامیابی ملے گی ۔ کپتان منیبہ علی نے کہاکہ آپ نے بس اپنی صلاحیتوں کے مطابق گرائونڈ میں جا کر کھیلنا ہے ،ٹیم پلان پر عمل کریں آپ کے لئے نیک خواہشات ہیں کہ ملک کیلئے اچھا کھیلیں ۔