سندھ کی وحدت پر کسی قسم کی مداخلت قبول نہیں، ڈاکٹر قادر مگسی
نئے صوبوں کی تجویز کو مسترد، وفاق کو آئین کے مطابق چلانے اور صوبوں کو مکمل آئینی حقوق دینے کا مطالبہ
جمعہ 31 جولائی 2026 21:40
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وفاق کی مضبوطی تاریخی قومی اکائیوں کی برابری، آئینی حقوق اور حقیقی خودمختاری کے تحفظ میں ہے، نہ کہ انہیں کمزور یا تقسیم کرنے میں۔
انہوں نے کہا کہ انتظامی ناکامیوں، بدعنوانی اور ناقص حکمرانی کے ذمہ دار کرپٹ حکمران ہیں۔ نئے صوبے بنانے کے بجائے صوبوں کو آئینی حقوق، وسائل پر مکمل اختیار، حقیقی خودمختاری، شفاف حکمرانی اور چھوٹے صوبوں کے احساسِ محرومی کے خاتمے پر توجہ دی جانی چاہیے۔ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ جب وفاق تمام قومی اکائیوں کے ساتھ مساوی سلوک کرے گا، آئین پر مکمل عملدرآمد ہوگا، این ایف سی ایوارڈ اور کونسل آف کامن انٹرسٹس کو مؤثر بنایا جائے گا اور وسائل کی منصفانہ تقسیم یقینی ہوگی، تب ہی ملک میں سیاسی استحکام اور پائیدار ترقی ممکن ہوگی۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکمران مہنگائی، بے روزگاری، بدعنوانی، پانی کی قلت، امن و امان اور معاشی بحران جیسے عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے نئے صوبوں جیسے متنازع موضوعات سامنے لا رہے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ سندھ کی وحدت، وسائل، دریاؤں، جزائر، سمندری وسائل اور قومی شناخت پر کسی قسم کی سودے بازی قبول نہیں کی جائے گی اور ایسی ہر کوشش کے خلاف سندھ ترقی پسند پارٹی پرامن، جمہوری اور آئینی جدوجہد جاری رکھے گی۔مزید اہم خبریں
-
تحریک انصاف کے راہنماﺅں کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات‘لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت
-
امریکا آبنائے ہرمز پر کنٹرول رکھتا ہے اور ایران کے خلاف جنگ مکمل کرے گا.پیٹ ہیگسیتھ
-
نائن الیون کی قیمت 45لاکھ سے زیادہ لوگوں نے جانیں دے کر ادا کی
-
شفیع جان نے آج عظمیٰ بخاری کے بارے میں جو زبان استعمال کی، وہ انتہائی شرمناک ہے
-
یمن: یو این امدادی ادارے کی گاڑیاں ضبط ہونے پر تشویش
-
معاشی ایمرجنسی موسمیاتی بحران پر سیاسی عدم اتفاق سے عدم توجہی کا شکار
-
موسمیاتی شدت اور سیلابوں سے دنیا بھر میں لاکھوں سکول بند، یونیسف
-
خطرناک مرحلے میں داخل ہوتا یمن تنازعہ سرحد پار پھیلنے کا خدشہ، گرنڈبرک
-
نیو یارک میں نائن الیون دہشتگردی انسانیت پر حملہ تھا، یو این چیف
-
خیبر پختونخوا اسمبلی میں مریم نواز اور رانا ثناءاللہ کے بیانات کے خلاف قرارداد منظور
-
2026ءکے پہلے 8 ماہ کے دوران پولیس اہلکاروں کے خلاف 40 مقدمات درج
-
رانا ثناءاللہ کو ہر سیاسی جدوجہد میں 9 مئی ہی نظر آتا ہے، بندہ جس ذہنیت کا ہو، اسی طرح سوچتا ہے، شفیع جان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.