وفاقی وزیر داخلہ غیر آئینی بیانات پر مستعفی ہوں، نئے صوبے کی سندھ میں کوئی گنجائش نہیں، نثار کھوڑو
ہائبرڈ نظام اور نئے صوبوں سے متعلق بیانات آئین سے متصادم ، آئین کی بالادستی اور جمہوریت کا تسلسل ملکی استحکام کی ضمانت ہے، بزنس مین سعید ایس محمد کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس
ہفتہ 1 اگست 2026 18:35
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آئین کے خلاف بیانات دینے والے قوم کے سامنے جوابدہ ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ اگر نظام کے "کولیپس" ہونے کی بات کرتے ہیں تو انہیں حکومت کا حصہ نہیں رہنا چاہیے، جبکہ اگر وہ ہائبرڈ نظام کی حمایت کرتے ہیں تو پھر پارلیمان میں بیٹھنے کا جواز بھی باقی نہیں رہتا۔
نثار کھوڑو نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ افواجِ پاکستان کا نام لے کر غیر ضروری بے چینی پیدا کر رہے ہیں، حالانکہ افواج خود سیاست سے لاتعلقی کا واضح مؤقف دے چکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے بیانات سے قومی اداروں کو متنازع بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو قرضوں پر چلایا جا رہا ہے، ایسے حالات میں 22 صوبے بنانے کی باتیں غیر سنجیدہ ہیں کیونکہ اس سے قومی اخراجات میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے مسائل کا واحد حل آئین کی بالادستی، جمہوریت کے تسلسل اور پارلیمانی نظام کے استحکام میں ہے۔نثار کھوڑو نے ملکی سیاسی تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں منتخب حکومتوں کو بار بار غیر آئینی اقدامات کے ذریعے ختم کیا گیا، ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دی گئی، آئین توڑا گیا، مارشل لا نافذ کیے گئے اور آئین کی شق 58(2)(ب) کے ذریعے منتخب حکومتوں کو برطرف کیا جاتا رہا، جس سے ملک کو نقصان پہنچا۔انہوں نے کہا کہ جلال پور کینال کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) میں زیر التوا ہے اور اجلاس ہونے پر پاکستان پیپلز پارٹی اس معاملے کو بھرپور انداز میں اٹھائے گی۔ایک سوال کے جواب میں نثار کھوڑو نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی کو مصطفی کمال سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔اس موقع پر معروف بزنس مین سعید ایس محمد نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، جس پر نثار کھوڑو نے انہیں پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے ان کی شمولیت کا خیر مقدم کیا۔مزید قومی خبریں
-
احسن اقبال کا ہتک عزت کا دعویٰ منظور، عدالت کا مراد سعید کو 25 لاکھ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم
-
ساہیوال ، اداکارہ اورتین طالبات سمیت 4 لڑکیاں اغوا، نقدی اورزیورات بھی لوٹ لئے
-
حنیف عباسی کاسینئر سیاستدان اور رکن قومی اسمبلی ملک اقبال چنڑ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں پیشہ وربھکاری مافیا کے خلاف کریک ڈائون کا حکم
-
پیشہ ورانہ مہارت کی اعلی مثال
-
بچے بچے کو پتہ ہے الیکشن میں ن لیگ بری طرح ہاری، دھاندلی سے جتوایا گیا، سعید غنی
-
خوشی ہے پاکستان کی بیٹیاں آگے بڑھ کر خود کو منوا رہی ہیں، مریم نواز
-
خوشی ہے پاکستان کی بیٹیاں آگے بڑھ کر خود کو منوا رہی ہیں: مریم نواز شریف
-
شہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت ،ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، میر سرفراز بگٹی
-
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کاسینئر سیاستدان اور رکن قومی اسمبلی ملک اقبال چنڑ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
-
ًچوہدری شافع حسین کی زیر صدارت پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع کے حوالے سے بریفنگ سیشن
-
مرتضیٰ وہاب نے 41 کروڑ روپے سے بنے ڈوئل کیرج وے منصوبے کا افتتاح کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.