محمد عباس جیمز اینڈرسن سے بھی بہترین ٹیسٹ باولنگ اوسط کے مالک بن گئے

عباس نے 2017ء میں اپنے ٹیسٹ ڈیبیو کے بعد سے اب تک 30 میچز میں 22.38 کی شاندار اوسط سے 118 وکٹیں حاصل کی ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 2 اگست 2026 16:05

محمد عباس جیمز اینڈرسن سے بھی بہترین ٹیسٹ باولنگ اوسط کے مالک بن گئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2 اگست 2026ء ) قومی ٹیم کے فاسٹ باولر محمد عباس گزشتہ 10 سال میں کم از کم 100 ٹیسٹ وکٹیں لینے والے باولرز کی فہرست میں جیمز اینڈرسن سے بھی بہترین باولنگ اوسط کے مالک بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

36 سالہ محمد عباس نے 2017ء میں اپنے ٹیسٹ ڈیبیو کے بعد سے اب تک 30 میچز میں 22.38 کی شاندار اوسط سے 118 وکٹیں حاصل کی ہیں جو گزشتہ 10 سال میں کم از کم 100 ٹیسٹ وکٹیں لینے والے باولرز میں جیمز اینڈرسن سے بھی بہترین باولنگ اوسط ہے۔

 
اس فہرست میں بھارت کے جسپریت بمراہ 52 میچز میں 19.79 کی اوسط سے 234 وکٹیں لیکر پہلے، جنوبی افریقی فاسٹ باولر کگیسو ربادا 21.83 کی اوسط سے 316 وکٹوں کے ساتھ دوسرے، آسٹریلین کپتان پیٹ کمنز 71 میچز میں 22.17 کی اوسط سے 308 وکٹیں لیکر تیسرے ، محمد عباس چوتھے جب کہ انگلینڈ کے سابق فاسٹ باولر جیمز اینڈرسن 71 میچز میں 23.14 کی اوسط سے 246 وکٹوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔