ایس ای سی پی کا کارپوریٹ ڈیٹ مارکیٹ میں اصلاحات کے لیے ورکنگ گروپ قائم
منگل 4 اگست 2026 18:47
(جاری ہے)
ورکنگ گروپ میں وزارت خزانہ، ایس ای سی پی، کیپیٹل مارکیٹ کے اداروں، بینکوں، مالیاتی اداروں، کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں، قانونی ماہرین اور دیگر اہم مارکیٹ سٹیک ہولڈرز کے نمائندے شامل ہیں۔
وسیع نمائندگی پر مشتمل یہ ورکنگ گروپ تین اہم شعبوں پر توجہ دیتے ہوئے قابل عمل سفارشات مرتب کرے گا جن میں ڈیٹ سکیورٹیز کے اجرا کے طریقہ کار کو آسان بنانا، اجرا کی لاگت میں کمی لانا اور قانونی دستاویزات کو معیاری بنانا شامل ہے تاکہ اجرا کا عمل تیز، آسان اور کم لاگت بنایا جا سکے۔ گروپ ڈیٹ سکیورٹیز کے اجرا میں اضافے، سرمایہ کاروں کی زیادہ شمولیت اور پاکستان کی کارپوریٹ ڈیٹ مارکیٹ کے فروغ کے لیے عملی سفارشات پیش کرے گا۔ورکنگ گروپ کی سفارشات مستقبل میں کارپوریٹ ڈیٹ مارکیٹ کو مضبوط بنانے، مارکیٹ کی استعداد اور کارکردگی بہتر بنانے اور کاروباری اداروں کی طویل المدتی سرمایہ تک رسائی کو آسان بنانے کے لیے ریگولیٹری اور پالیسی اصلاحات کی بنیاد فراہم کریں گی۔چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے کہنا ہے کہ کارپوریٹ ڈیٹ مارکیٹ کا فروغ اور استحکام ایس ای سی پی کی اہم ترجیح ہے۔ ایک مضبوط ڈیٹ مارکیٹ کارپوریٹ سیکٹر، صنعت اور حکومت کے لیے طویل المدتی سرمایہ کے متنوع ذرائع فراہم کرے گی، ادارہ جاتی سرمایہ کاری کو فروغ دے گی اور انفراسٹرکچر و صنعتی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔مزید تجارتی خبریں
-
ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کمزور معیشت کے لیے سنگین خطرہ ہے،میاں زاہد حسین
-
ایس ای سی پی نے ایگرو پروسیسرز اینڈ ایٹماسفیرک گیسز لمیٹڈ کے آئی پی او کی منظوری دیدی
-
ایس ای سی پی نے ایگرو پروسیسرز اینڈ ایٹموسفیرک گیسز کے آئی پی او کی منظوری دے دی
-
پاکستان میں اسلامی بینکاری کی خدمات فراہم کرنےوالی برانچز کی تعداد 6700 سے تجاوز کر چکی ہے ، سٹیٹ بینک
-
برائلر گوشت کی قیمت میں29روپے کلو کمی
-
پاکستانی آلو کو 36 عالمی منڈیوں تک برآمدی رسائی حاصل
-
ایس ای سی پی کی جانب سے سٹاک مارکیٹ میں شریعہ کمپلائنٹ بروکریج سیگمنٹ قائم، 33 اسلامی ونڈوز کی منظوری
-
پاکستانی آلو کو 36 عالمی منڈیوں تک برآمدی رسائی حاصل
-
ملک میں 79فیصد ای وی چارجنگ اسٹیشنز کے غیر رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف
-
برائلر گوشت ، فارمی انڈوں کے نرخ مستحکم
-
1500روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی، 17اگست کو فیصل آباد میں ہو گی
-
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 59 ہزار 736 روپے ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.