جیکب آباد میں سیپکو کا بجلی بحران بے قابو، خراب ٹرانسفارمر کئی روز سے بند
جمعہ 7 اگست 2026 20:00
(جاری ہے)
علاقہ مکینوں کے مطابق ٹرانسفارمر خراب ہونے کے بعد سیپکو کے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا جاتا ہے، تاہم بجلی کی بحالی کے لیے مبینہ طور پر مرمت کے اخراجات کے نام پر رقم طلب کی جاتی ہے صورتحال اس وقت مزید سوالیہ نشان بن گئی جب ایم پی اے حاجی شیر محمد مغیری کی جانب سے مختلف علاقوں کے خراب ٹرانسفارمرز کی مرمت کا خرچ اپنی جانب سے اٹھانے کا اعلان کیا گیا، مگر اس کے باوجود علاقہ مکینوں سے مبینہ طور پر رقم وصول کیے جانے کی شکایات سامنے آ رہی ہیںبانو بازار کا ٹرانسفارمر ایک ہفتے سے جبکہ شاہ بھٹائی بازار چوک کا ٹرانسفارمر چار روز سے خراب پڑا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر ٹرانسفارمر کی مرمت کا خرچ ادا کرنے کا اعلان ہو چکا ہے تو پھر سیپکو عملے کی جانب سے 20 ہزار روپے فی ٹرانسفارمر کس مد میں وصول کیے جا رہے ہیں اس رقم کا حساب کون لے رہا ہے اور یہ رقم کہاں جمع ہو رہی ہے ،متاثرہ علاقوں کے مکینوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ باقاعدگی سے بجلی کے بل ادا کرتے ہیں، اس کے باوجود کئی روز تک بجلی سے محروم رہنا اور پھر خرابی دور کرنے کے لیے الگ سے رقم طلب کیا جانا صارفین کے ساتھ سراسر زیادتی ہے۔شہریوں نے چیف ایگزیکٹو سیپکو، وفاقی وزارتِ توانائی، نیپرا اور متعلقہ اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ خراب ٹرانسفارمروں کی فوری مرمت کرائی جائے، نجی عملے کے ذریعے مبینہ وصولیوں کا نوٹس لیا جائے، 20 ہزار روپے فی ٹرانسفارمر کی شکایات کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور ملوث افراد کے خلاف سخت محکمانہ و قانونی کارروائی کی جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
این ٹی سی میں 79ویں یومِ آزادی کی پروقار تقریب، ڈیجیٹل پاکستان کے عزم کا اعادہ
-
جشن آزادی پر نادرا کا عوام کیلئے بڑا تحفہ، کیو آر کوڈ والا نیا شناختی کارڈ متعارف
-
عسکری قیادت کی صدر مملکت اور وزیر اعظم کے ساتھ شہداکے اہلخانہ سے خصوصی ملاقات
-
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے آج چمن میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی کی رہائش گاہ پر حاضری دی
-
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کی دھمکی کام کر گئی،حکومت نے مارجن بڑھا دیا
-
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے ٹیلی فون پر گفتگو
-
ملک میں سیاسی استحکام آ گیا، منفی پروپیگنڈے کے باوجود کراچی چلتا ہے، مرتضیٰ وہاب
-
گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب بھر میں 1449 ٹریفک حادثات، 10 افراد جاں بحق، 1692 زخمی ہوگئے
-
سیاسی جماعتیں بلا وجہ کی پوائنٹ سکورنگ پروقت ضائع کرنے کی بجائے ملکی ترقی خوشحالی وسلامتی کیلئے مل کر کام کریں‘شافع حسین
-
الحمدللہ آج پاکستان دنیا کے طاقتور ممالک کی صف میں کھڑا ہے‘عظمیٰ بخاری
-
پاکستان عطیہ خداوندی، اتحاد و یکجہتی سے دشمن کی سازشیں ناکام بنائیں گے‘گورنرپنجاب
-
قائداعظم کا پاکستان مساوی حقوق، قانون کی حکمرانی اور رواداری کی ریاست تھا، نفیسہ شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.