انجمن اتحاد و ترقی میوات کے صدار تی انتخابات یکم نومبر کو ہوں گے

اتوار 9 اگست 2026 11:30

ور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2026ء) انجمن اتحاد و ترقی میوات پاکستان(رجسٹرڈ)نے سال 2026 کے انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق انتخابی عمل کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے اور انتخابات یکم نومبر 2026 کو لاہور میں منعقد ہوں گے۔

(جاری ہے)

ووٹر لسٹ پر اعتراضات جمع کرانے کی آخری تاریخ 6 ستمبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل یکم ستمبر سے 15 ستمبر 2026 شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔انتخابات یکم نومبر 2026 کو مقام مکی پلازہ، مین فیروز پور روڈ، لاہور میں منعقد ہوں گے۔ انتخابی امور کے حوالے سے چوہدری احمد خان کو مرکزی الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔