انجمن اتحاد و ترقی میوات کے صدارتی انتخابات یکم نومبر کو ہوں گے

ّچوہدری احمد خان مرکزی الیکشن کمشنر مقرر، امیدواروں کی حتمی فہرست 17 اکتوبر کو جاری ہوگی ی*انجمن اتحاد و ترقی میوات پاکستان نے سال 2026 کے انتخابی شیڈول کا اعلان کردیا،اعلامیہ

اتوار 9 اگست 2026 19:10

) لاہور (آن لائن)انجمن اتحاد و ترقی میوات پاکستان (رجسٹرڈ) نے سال 2026 کے انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق انتخابی عمل کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے اور انتخابات یکم نومبر 2026 کو لاہور میں ہوں گے۔جاری کردہ شیڈول کے مطابق ووٹر لسٹ کی تیاری کا عمل شروع ہو چکا ہے، جبکہ ووٹر لسٹ کی اشاعت کی آخری تاریخ 31 اگست مقرر کی گئی ہے۔ ووٹر لسٹ پر اعتراضات جمع کرانے کی آخری تاریخ 6 ستمبر مقرر ہے۔

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل یکم سے 15 ستمبر 2026 شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ امیدوار اپنے کاغذات مرکزی الیکشن کمیٹی کے دفتر A-2، 48 انجینئرنگ ٹاؤن لاہور میں جمع کرا سکتے ہیں، جبکہ آن لائن درخواست جمع کرانے کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 17 سے 23 ستمبر تک ہوگی، جبکہ جانچ پڑتال پر اعتراضات 24 سے 27 ستمبر تک جمع کرائے جا سکیں گے۔

(جاری ہے)

مرکزی الیکشن کمیٹی اعتراضات پر 28 ستمبر سے 3 اکتوبر تک فیصلے کرے گی۔شیڈول کے مطابق اپیلوں پر فیصلے 3 سے 7 اکتوبر تک ہوں گے، امیدواروں کی حتمی فہرست 17 اکتوبر کو جاری کی جائے گی جبکہ امیدواروں کو انتخابی نشانات 21 اکتوبر کو الاٹ کیے جائیں گے۔انتخابات یکم نومبر 2026 کو مکی پلازہ، مین فیروزپور روڈ لاہور میں منعقد ہوں گے۔ انتخابی امور کی نگرانی کیلئے چوہدری احمد خان کو مرکزی الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔