Uپشتونخوامیپ کا بیرسٹر گوہر سے اظہار تعزیت

اتوار 9 اگست 2026 21:20

m کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2026ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی پریس ریلیز میں پارٹی چیئرمین وتحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی اور پارٹی کی جانب سے تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کی والدہ محترمہ کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے غم کی گھڑی میں بیرسٹر گوہر، ان کے اہلِ خانہ اور تمام غم زدہ سوگواران سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت ،انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ عظیم صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔