منہاج القرآن لاہور کا استقبال ربیع الاول کے جلوسوں کا شیڈول جاری
پیر 10 اگست 2026 20:26
(جاری ہے)
استقبالِ ربیع الاول کے مشعل بردار جلوس مغلپورہ، رائیونڈ، شاہدرہ، داروغہ والا، بھاٹی گیٹ سمیت لاہور کے دیگر علاقوں سے نکالے جائیں گے۔
13 اگست( جمعرات) عزیز بھٹی ٹاون زون سے بعد نمازِ مغرب صدر تحریک منہاج القرآن عزیز بھٹی ٹاون شہباز حسین قادری کی زیرقیادت عظیم الشان استقبالِ ربیع الاول مشعل بردار جلوس نکالا جائے گا، جس میں ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور سمیت مرکزی، صوبائی اور ضلعی عہدیداران، تاجر برادری، وکلا، انجینئرز، ڈاکٹرز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد شرکت کریں گے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ استقبالِ ربیع الاول کے جلوسوں میں عوام کے ساتھ ساتھ تاجر برادری، مزدوروں، کسانوں، وکلا، طلبہ، سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنماوں کو بھی خصوصی دعوت دی جائے گی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر تحریک منہاج القرآن نے کہا کہ استقبالِ ربیع الاول کے مشعل بردار جلوس محبتِ رسولؐ کے اظہار اور تجدیدِ عہد کا ذریعہ ہیں۔ تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام شہر بھر میں مشعل بردار جلوسوں کے ساتھ ضیافتِ میلاد کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مینارِ پاکستان پر ہونے والی 43 ویں عالمی میلاد کانفرنس کی تیاریاں بھی شروع کر دی گئی ہیں، جس میں لاہور سے لاکھوں افراد شرکت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ محسنِ انسانیت حضرت محمد مصطفیؐ کی ولادتِ باسعادت سے بڑھ کر کوئی خوشی نہیں۔ بعثتِ محمدیؐ اللہ رب العزت کی عظیم نعمت ہے اور قرآنِ مجید اللہ تعالی کی نعمتوں پر خوشی منانے اور شکر ادا کرنے کی تعلیم دیتا ہے۔ حضور نبی اکرمؐ پوری کائنات کے لیے اللہ تعالیٰ کی سب سے بڑی نعمت اور رحمت ہیں۔انہوں نے کہا کہ استقبالِ ربیع الاول کے پروگرامز کا مقصد نئی نسل کو سیرتِ طیبہ، محبتِ رسولؐۖ، اخلاقِ حسنہ، امن، رواداری اور اتحادِ امت کے پیغام سے روشناس کرانا ہے۔ میلادِ مصطفیؐ کی خوشیاں منانا دراصل حضور نبی اکرم ۖ سے اپنی محبت اور وابستگی کا اظہار ہے۔اجلاس میں منہاج القرآن لاہور کے ناظم علی رحمت، علامہ احسن اویس، کیپٹن (ر) عبدالمجید، میاں ممتاز حسین، ذوالفقار علی اعوان، ریحان چوہدری سمیت دیگر زونل عہدیداران نے شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق کا صوبائی ایمرجنسی سنٹرکا دورہ
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
گیارا اگست مساوی شہریت کے عہد کی تجدید کا دن ہے، شازیہ مری
-
پاکستان کی آم برآمدات 2026 سیزن کے دوران 44,882 ٹن تک پہنچ گئیں
-
گاڑی کا شیشہ ٹوٹنے پر 10 سالہ بچے پر مبینہ تشدد،ملزم گرفتار
-
پولیس کا آئس منشیات کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا،کروڑوں مالیت کی آئس اسمگلنگ کی کوشش ناکام
-
کراچی میں مزار کے قریب 3 بوریوں سے شخص کی کٹی ہوئی لاش برآمد
-
روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں جولائی کے دوران 28 کروڑ 20 لاکھ ڈالر موصول
-
میر رضا قتل کیس میں اہم پیش رفت، مقتول کے معدے سے تیزاب کی موجودگی کے شواہد مل گئے
-
کراچی میں موبائل فون تاجر سے 38 لاکھ روپے کا سامان اور نقدی لوٹ لی گئی
-
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان
-
سنگدل ماں نے اپنے جڑواں نومولود بچوں کو شاپنگ بیگ میں ڈال کر گلی میں پھینک دیا، ملزمہ کیخلاف مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.