فتنوں کے دور میں سنت نبوی کو خود اور اپنے اہل خانہ میں عام کرنا وقت کی ضرورت ہے،مفتی سعید احمد

مجلس تحفظ سنت کے تمام سوشل میڈیا اکائونٹس پر ہینڈلرز ہیں اور واٹس ایپ گروپ میں ایک ہزار کے قریب افراد مستفید ہو رہے ہیں

منگل 11 اگست 2026 11:05

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2026ء) فتنوں کے دور میں سنت نبوی کو خود اور اپنے اہل خانہ میں عام کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ مجلس تحفظ کورس پر گھر میں پڑھایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس تحفظ سنت پاکستان کے زیر اہتمام کینال روڈ کے مقامی ہوٹل میں امیر مجلس مفتی سعید احمد کی تصنیف’’تحفظ سنت کورس‘‘کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرپرست اعلی مولانا منیر احمد منور، تنظیم اسلامی کے ضلعی امیر ڈاکٹر عبد السمیع، امیر جماعت اسلامی محبوب الزمان بٹ، ناظم مجمع العلوم مولانا ریاض احمد صدری، دبستان اقبال کے ڈاکٹر بشیر ہرل، تاجر رہنما حاجی محمد عابد، صحافی سید ذکر اللہ حسنی، ابن مفتی محمد طیب جا۔

عہ امدادیہ سمیت دیگر مقررین نے کیا۔ نائب امیر و مصنف و محقق مفتی مسعود احمد ظفر نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔

(جاری ہے)

جنرل سیکرٹری میاں کاشف رشید نے مجلس تحفظ سنت کے تفصیلی تعارف پر بریفنگ دی۔ جس میں بتایا گیا کہ مجلس تحفظ سنت کے تمام سوشل میڈیا اکائونٹس پر ہینڈلرز ہیں اور واٹس ایپ گروپ میں ایک ہزار کے قریب افراد مستفید ہو رہے ہیں۔ سات سالوں میں 20ہزار 317 فقہی سوالوں کے جواب دیے گئے، اختلافی مسائل سے متعلق 3966 سوالات کے جواب، تاریخ سے متعلق 2499, تصوف سے متعلق 240، یعنی کل ستائیس ہزار بائیس سوالات کے جواب دیے گئے۔

مجلس کے واٹس ایپ گروپس میں دو ہزار چھ سو اکانوے پیغامات نشر کیے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ مجلس تحفظ سنت پاکستان کے زیر اہتمام چار ضخیم تحقیقی و اصلاحی کتب پبلش جبکہ ایک خاندان کو کلمہ بھی پڑھایا گیا۔ اسی طرح بتایا گیا مجلس کے گیارہ خوری ارکان ہیں اپنی مدد آپ کے تحت امیر مفتی سعید احمد، نائب امیر مفتی مسعود ظفر، ناظم عمومی میاں کاشف رشید، ناظم مالیات حافظ عطا اللہ سرور، ناظم سوشل میڈیا محمد شفیق شیخ، شعبہ آئی ٹی حافظ نیاز زید احمد، مولانا عمران صفدر، مولانا ذیشان بن عباس، مفتی حسین بن زبیر، حکیم میاں عمران فاروق اور حافظ سرفراز انور ہیں۔

مجلس تحفظ سنت کے سرپرست اول مولانا مجاہد الحسینی، سرپرست دوم مولانا مفتی عبدالرحمن ظفر تھے ان دنوں مولانا منیر احمد منور کی زیر سرپرستی کام جاری ہے۔ علما و مقررین نے عوام و خواص کو سنت رسول پر چلنے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ تحفظ سنت کورس کے چالیس اسباق پڑھ لیے جائیں تو آج کے دور میں عبادات و معاملات کی اصلاح ہو سکتی ہے۔ تقریب میں کثیر تعداد میں حاضرین شریک ہوئے۔