سوات ،اقلیتوں کےقومی دن کے موقع پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اقلیتی برداری کے طلبہ میں شیلڈز تقسیم
منگل 11 اگست 2026 19:51
(جاری ہے)
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف و ہیومن رائٹس سوات نعمت اللہ خان نے کہا کہ اقلیتی برادری پاکستان کا اہم حصہ ہے اور ملکی ترقی، امن و خوشحالی میں ان کا کردار قابلِ قدر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سوات تمام شہریوں کو بلاامتیاز مساوی مواقع اور بنیادی حقوق کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے جبکہ باصلاحیت نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ بھی جاری رکھا جائے گا۔ریجنل سپورٹس آفیسر ملاکنڈ ڈویژن حضرت اللہ خان خٹک نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم اور کھیل سمیت مختلف شعبوں میں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی اور مناسب مواقع کی فراہمی ناگزیر ہے۔اس موقع پر اقلیتی ایسوسی ایشن کے صدر پردیپ کمار اور دیگر اراکین نے ضلعی انتظامیہ سوات کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نے اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود، مسائل کے حل اور مختلف سطحوں پر ان کی حوصلہ افزائی کے لیے ہمیشہ تعاون کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اقلیتی برادری کی معاونت اور حوصلہ افزائی کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔طلبہ نے بھی ضلعی انتظامیہ سوات کی جانب سے ان کی تعلیمی کامیابی کو سراہنے اور حوصلہ افزائی کرنے پر اظہارِ تشکر کیا۔مزید قومی خبریں
-
سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ڈرون حملوں کی تصاویر، ویڈیوز اور غیر مصدقہ اطلاعات شیئر نہ کریں، حافظ محمد طاہر محمود اشرفی
-
قلات ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی کے خصوصی احکامات
-
ایل ڈی اے کا تین مرلہ پلاٹ مالکان کو سہولت دینے کا فیصلہ
-
گورنرسندھ سے پاکستان امریکن کلچرل سینٹر کے وفد کی ملاقات
-
لاہورمیوزیم کی بحالی کا منصوبہ 6ارب 59کروڑ روپے میں منظور
-
لاہورہائیکورٹ نے خاتون قتل کیس میں صلح کے وقت دو شوہر سامنے آنے پرقانونی ورثا کے تعین کا حکم دے دیا
-
اپنی چھت اپنا گھر تختیوں کی سیاست نہیں بلکہ عوام کو اپنی چھت فراہم کرنے کا عملی منصوبہ ہے،عظمیٰ بخاری
-
علیمہ خانم اورعظمی خانم سمیت دیگر کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت
-
لاہورہائیکورٹ کا مغویہ سکینہ بی بی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پرسی ایم انسپکشن ٹیم کا ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کا اچانک دورہ
-
ناچنے والے گھوڑے میدان میں نہیں دوڑتے، فیصل کریم کنڈی کا علی امین گنڈاپور پرطنز
-
وزیراعلیٰ سندھ کا بھان سعید آباد کا دورہ، مختلف مقامات پر تعزیت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.