پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی بڑی گنجائش، ایس ای سی پی کا 25 لاکھ سرمایہ کاروں کا ہدف
منگل 11 اگست 2026 22:17
(جاری ہے)
کمپنیوں کے نمائندوں نے بتایا کہ آئی پی او سے حاصل ہونے والا سرمایہ پیداواری صلاحیت میں اضافے، نئے منصوبوں اور ورکنگ کیپیٹل کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
سیشن میں سروس لانگ مارچ ٹائرز لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمر سعید، ستارہ پٹرولیم سروس لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ظہیر بیگ اور سلیکٹ ٹیکنالوجیز لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عدنان آفتاب نے اپنے تجربات پیش کیے۔شرکا کا خیرمقدم کرتے ہوئے ایس ای سی پی کے کمشنر مظفر احمد مرزا نے کہا کہ تقریباً 25 کروڑ 50 لاکھ آبادی اور اس میں 30 سال سے کم عمر افراد کی تقریباً دو تہائی تعداد کے باعث پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں تاہم کیپیٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی تعداد اب بھی تقریباً پانچ سے چھ لاکھ ہے جو مجموعی آبادی کے ایک فیصد سے بھی کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ای سی پی آسان سرمایہ کاری اور مالیاتی آگاہی کے فروغ کے ذریعے سرمایہ کاروں کی تعداد کم از کم 25 لاکھ تک بڑھانے کا ہدف رکھتا ہے۔عمر سعید نے بتایا کہ سروس لانگ مارچ ٹائرز پاکستان میں ٹی بی آر ٹائرز بنانے اور برآمد کرنے والی پہلی اور سب سے بڑی کمپنی ہے۔ کمپنی کے آئی پی او میں 35 ہزار سے زائد سرمایہ کاروں نے حصہ لیا۔ آئی پی او سے حاصل ہونے والا سرمایہ کمپنی کے 22.56 ارب روپے کے مسافر گاڑیوں کے ریڈیل ٹائر منصوبے کی 24.6 فیصد فنانسنگ فراہم کر رہا ہے جس کی سالانہ پیداواری صلاحیت 20 لاکھ ٹائرز ہوگی۔ظہیر بیگ نے ستارہ پٹرولیم کے پوسٹ لسٹنگ توسیعی منصوبوں جن میں گٹی آئل ڈپو، کیپیٹل سمارٹ موٹرز، ای وی چارجنگ انفراسٹرکچر اور ٹائر مینوفیکچرنگ شامل ہیں، پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ سٹاک ایکسچینج میں لسٹنگ سے کمپنیوں کو سرمایہ، بہتر ویلیوایشن، ساکھ اور کاروباری توسیع کے مواقع حاصل ہوتے ہیں۔عدنان آفتاب نے بتایا کہ سلیکٹ ٹیکنالوجیز نے پیداواری صلاحیت میں اضافے اور ورکنگ کیپیٹل کے لیے 3.02 ارب روپے اکٹھے کیے۔ کمپنی کا آئی پی او 3.23 گنا اوور سبسکرائب ہوا جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اس کے حصص 21.4 فیصد پریمیئم پر اوپن ہوئے۔سوال و جواب کے سیشن میں چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے کہا کہ نوجوانوں اور نئے سرمایہ کاروں کے لیے ڈیجیٹل آن بورڈنگ کو مزید آسان بنایا جا رہا ہے اور ایک سادہ موبائل ایپ تیار کی جا رہی ہے۔ انہوں نے آئی ایف ایم پی کو قومی مالیاتی آگاہی پلیٹ فارم کے طور پر فعال کرنے اور کاروباری اداروں کے لیے فنانسنگ کے مزید مواقع پیدا کرنے کے لیے پرائیویٹ ایکویٹی کے علیحدہ قانونی فریم ورک پر جاری کام سے بھی آگاہ کیا۔مزید قومی خبریں
-
گورنر خیبر پختونخوا کی شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شیرینگل میں پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے طلبہ پر تشدد کی مذمت
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ساجد طوری اور مرتضیٰ سیٹھی کی ملاقات
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے تھائی لینڈ انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ کے گولڈ میڈلسٹ احسان اللہ محسود کی ملاقات
-
پنجاب سے 4.5 ملین میٹرک ٹن گندم غائب ہونے کا تاثر بالکل بے بنیاد ،حقائق کے برعکس قرار
-
تاریخ مسخ نہیں کرنی چاہیے، بچوں کو سچ بتانا ہوگا، سعید غنی
-
سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار
-
پولیس حملہ کیس،فلک جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14دن کی توسیع
-
اتحادیوں سے مشاورت کے بعد قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس 17 اگست کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کا سپیکر بلوچستان اسمبلی کے صاحبزادے کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
لاہور کے 84 تھانوں میں خواتین افسران کی 24 گھنٹے موجودگی کا فیصلہ
-
کوڑا ٹیکس کی وصولی،محکمہ ایکسائزنے سروس لیول ایگریمنٹ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو بھجوادیا
-
خانیوال ، پسند کی شادی کا المناک انجام، نو بیاہتا دلہن غیرت کے نام پر قتل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.