انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے سمیت دیگر وجوہات کی بنا پر کئی سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کردیا گیا

جمعرات 13 اگست 2026 22:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2026ء) الیکشن کمیشن کے پاس درج سیاسی جماعتوں کی تعداد کم ہوگئی ۔انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے سمیت دیگر وجوہات کی بنا پر کئی سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کردیا گیا ۔الیکشن کمیشن نے درج سیاسی جماعتوں کی تازہ ترین فہرست جاری کردی ہے۔

(جاری ہے)

فہرست کے مطابق سیاسی جماعتوں کی تعداد کم ہوکر 161 ہوگئی ہے ۔شاہد خاقان عباسی کی جماعت عوام پاکستان کو فہرست سے نکال دیا گیاجبکہ پی ٹی آئی تحریک لبیک پاکستان بغیر سربراہ کے درج ہیں ۔الیکشن کمیشن میں درج سیاسی جماعتوں کی تعداد 170 سے کم ہوئی ہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری تاحال پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر ہیں۔۔۔۔ اعجاز خان