تھانہ ریگی ماڈل ٹاون پشاور سر کل پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف ٹارگٹڈ سرچ آپریشن،متعدد افراد گرفتار،اسلحہ برآمد

جمعرات 13 اگست 2026 20:43

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2026ء) تھانہ ریگی ماڈل ٹاون پشاور سر کل پولیس نے جمعرات کے روز سماج دشمن عناصر کے خلاف ٹارگٹڈ سرچ آپریشن کرتے ہوئے متعدد افراد گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا ۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور تر جمان کے مطابق سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمد کے خصوصی احکامات پر کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی جانب سے امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز اور کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

جرائم کی روک تھام کیلئے ایس پی ورسک ڈویژن طیب جان کی ہدایات پر ڈی ایس پی ریگی سرکل مظفر شاہ کی زیر قیادت تھانہ ریگی ماڈل ٹاؤن زون فور اور ملحقہ علاقوں میں ٹارگٹڈ سرچ آپریشن کیا گیا۔سرچ آپریشن میں ایس ایچ او تھانہ ریگی ماڈل ٹاؤن خالد آفریدی، پاک فوج، آر آر ایف، لیڈیز پولیس ، لوکل پولیس اور پولیس لائن نفری نے حصہ لیا۔آپریشن کے دوران غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں، غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتارکر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے چار عدد بندوق اور متعدد کارتوس بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔