پاکستان ہمارے بزرگوں کی بے مثال قربانیوں کا ثمر ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
جمعہ 14 اگست 2026 22:05
(جاری ہے)
آج ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان قربانیوں کو یاد رکھیں اور پاکستان کو قائداعظم محمد علی جناحؒ کے تصور کے مطابق ایک مضبوط، خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے متحد ہو کر کام کریں۔
انہوں نے کہا کہ آزادی صرف جشن منانے کا نام نہیں بلکہ یہ ہمیں اپنے قومی فرائض اور ذمہ داریوں کا احساس بھی دلاتی ہے۔ ہمیں ذاتی، گروہی اور سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر پاکستان کے وسیع تر مفاد کو مقدم رکھنا ہوگا۔ اتحاد، نظم و ضبط، محنت، دیانت اور باہمی احترام کو فروغ دے کر ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا روشن مستقبل ہیں، انہیں تعلیم، ہنر اور مثبت سرگرمیوں کے ذریعے ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ خواتین بھی ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں اور انہیں سیاسی، سماجی، معاشی اور تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کے مساوی مواقع فراہم کیے جانے چاہئیں۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج کے دن ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا چاہیے کہ ہم پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور ترقی کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے شرکاء کو جشنِ آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہے گا اور قوم متحد ہو کر ملک کو مزید مضبوط اور خوشحال بنانے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔اس موقع پر شرکاء نے قومی پرچم لہرایا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے، جبکہ ملک کی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔مزید اہم خبریں
-
نائن الیون کے ماسٹرمائنڈ خالدشیخ محمد کے خلاف 20سال گزرنے کے باوجود مقدمے کی سماعت کیوں شروع نہیں ہوسکی؟
-
حافظ نعیم الرحمان نے 20 ستمبر کو اسلام آباد کی طرف مار چ کا اعلان کردیا
-
حوثیوں نے یمن میں بحیرہ احمر کے تمام ساحلی علاقے کو کنٹرول کر لیا ہے. یمنی عہدیدار کی تصدیق
-
سیاسی یتیم اور یوٹیومر کچھ دن سے وزیر اعلی کے لندن وزٹ پر ڈالر کھانے میں مصروف ہیں، عظمیٰ بخاری
-
ملک ریاض نے عوامی سرمایہ کاری بچانے کے لیے وزیراعظم شہبازشریف اور اعلی حکام سے مداخلت کی اپیل کردی
-
مریم نواز کے دورہ لندن میں خصوصی جہاز کے استعمال پرعظمیٰ بخاری کاسخت ردعمل
-
ماخور ٹرافی ہنٹنگ پروگرام کی نیلامی‘3لاکھ56ہزار ڈالر کی بولی
-
امریکا نے ماضی کی غلطیوں سے سبق نہیں سیکھا. لیون پنیٹا
-
ایران کا مسقط میں ہونے والے خلیجی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کا اعلان
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج پھر بڑے اضافے کا اعلان
-
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی دہلی میں انڈیا کے وزیرِاعظم نریندر مودی سے ملاقات
-
مولانا فضل الرحمان سے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں مشترکہ اپوزیشن پر اتفاق ہواہے. بیرسٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.