مکہ دفاعی معاہدہ یوم آزادی کا تاریخی تحفہ و پاکستان کے بڑھتے سفارتی کردار کا مظہر ہے،راناسکندرحیات

جمعہ 14 اگست 2026 20:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2026ء) وزیر تعلیم رانا سکندر نے کہا ہے کہ مکہ دفاعی معاہدہ یوم آزادی کا تاریخی تحفہ اور پاکستان کے بڑھتے ہوئے سفارتی کردار کا مظہر ہے۔ یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ مکہ دفاعی معاہدہ خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے لیے مضبوط شراکت داری کے عزم کا اظہار ہے،مضبوط دفاع اور معیاری تعلیم کے فروغ سے پاکستان کو مزید مضبوط اور باوقار بنائیں گے۔

(جاری ہے)

رانا سکندر حیات نے کہا کہ یومِ آزادی صرف جشن کا نہیں بلکہ تعلیم یافتہ، پرامن اور مضبوط پاکستان کے عزم کی تجدید کا بھی دن ہے،آزادی کی حقیقی روح ہر بچے کو علم، ہنر اور آگے بڑھنے کے مساوی مواقعوں کی فراہمی میں ہے۔وزیر تعلیم نے کہا کہ پنجاب حکومت تعلیم پر سرمایہ کاری سے پاکستان کے مستقبل پر سرمایہ کاری کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کا پاکستان جنگ اور تصادم کے بجائے علم، امن اور ترقی کی طاقت سے دنیا میں اپنا مقام مضبوط کررہا ہے۔