کیٹی بندر کو جدید سمندری بندرگاہ بنانے کا منصوبہ، پی پی پی ماڈل جلد تیار کرنے کی ہدایت
ہفتہ 15 اگست 2026 21:08
(جاری ہے)
منصوبہ صوبائی بجٹ میں پیش کیے گئے وڑن کے مطابق تیار کیا جائے تاکہ سندھ خطے کا نمایاں بحری، لاجسٹکس، صنعتی اور توانائی کا مرکز بن سکے۔انہوں نے متعلقہ محکموں کو بندرگاہی انفراسٹرکچر، صنعتی ترقی، لاجسٹکس، ماہی گیری، توانائی اور سیاحت سمیت تمام شعبوں کا تفصیلی منصوبہ اور مرحلہ وار ترقیاتی حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کی۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ مجوزہ کیٹی بندر انٹیگریٹڈ کوریڈور معاشی ترقی، روزگار کے مواقع اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا، جبکہ سندھ کی ساحلی پٹی اور دریائے سندھ کے ڈیلٹا کی ترقی کے امکانات بھی بروئے کار لائے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ صوبائی بجٹ 2026-27 کے مطابق کیٹی بندر میری ٹائم، فشریز اینڈ پیٹرولیم اکنامک کوریڈور میں ایک ارب سے 2.5 ارب ڈالر تک سرمایہ کاری کی صلاحیت موجود ہے۔ کوریڈور میں جدید فشنگ ہاربر، سمندری خوراک کی برآمدی پراسیسنگ، پٹرولیم ہینڈلنگ ٹرمینلز، لاجسٹکس انفراسٹرکچر اور صنعتی معاون زونز شامل ہوں گے۔وزیراعلیٰ نے کیٹی بندر کو مستقبل کے توانائی کے گیٹ وے کے طور پر ترقی دینے کے لیے بھی تفصیلی منصوبہ بندی کی ہدایت کی، جس میں ایل این جی، آر ایل این جی اور ایل پی جی کی درآمدی سہولیات سمیت دیگر اہم توانائی کے بنیادی ڈھانچے کا قیام شامل ہے۔ فزیبلٹی اسٹڈی کے مطابق منصوبے کے لیے تقریباً 4 ہزار ایکڑ اراضی کی نشاندہی کی جاچکی ہے۔انہوں نے سڑک، ریل اور بحری رابطوں سمیت معاون انفراسٹرکچر کی منصوبہ بندی پر بھی زور دیا اور کیٹی بندر کو صوبے کے صنعتی و توانائی منصوبوں سے منسلک کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ منصوبے پر مرحلہ وار عملدرآمد ہوگا۔ پہلے مرحلے میں کیٹی بندر اور شاہ بندر میں جدید سہولیات سے آراستہ چھوٹی ماہی گیری کی بندرگاہیں قائم کی جائیں گی، جن میں جدید نیلامی ہال، کولڈ اسٹوریج اور کشتیوں کے لنگر انداز ہونے کی سہولیات شامل ہوں گی، جبکہ دوسرے مرحلے میں مکمل تجارتی گہرے سمندر کی بندرگاہ تعمیر کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کیٹی بندر ایک تاریخی قدرتی بندرگاہ ہے اور اس میں بے پناہ معاشی صلاحیت موجود ہے۔ اس کی ترقی سے کراچی پورٹ پر دباؤ کم ہوگا، پاکستان کی بحری صلاحیت بڑھے گی، ماہی گیری کی برآمدات کو فروغ ملے گا، توانائی کے تحفظ میں بہتری آئے گی اور صنعتی ترقی و روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔وزیراعلیٰ نے محکمہ سرمایہ کاری کو ممکنہ سرمایہ کاروں اور ترقیاتی شراکت داروں کی نشاندہی کرکے جامع عملدرآمد منصوبہ جلد پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کیٹی بندر کی ترقی سندھ حکومت کی اسٹریٹجک ترجیحات میں شامل ہے۔مزید اہم خبریں
-
مسلم لیگ(ن) کے سینیٹرعابد شیرعلی نے دوسری شادی کرلی
-
حکومت کا پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں مزید بڑے اضافے کا اعلان
-
پیپلزپارٹی کہتی کہ مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں، واضح کردوں کہ معاملہ ابھی پارلیمنٹ میں نہیں آیا
-
پی ٹی آئی کی اپنے قائد کیلئے این آراو لینے کی خواہش نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے
-
عمران خان کو الشفاء اسپتال منتقل کرنے کا سپریم کورٹ کا حکم قانون کے مطابق نہیں
-
متحدہ عرب امارات میں ممکنہ میزائل حملہ الرٹ کے بعد صورتحال تسلی بخش قرار
-
سوڈان: شمالی کردفان میں لڑائی کے نتیجہ میں ہلاکتیں اور نقل مکانی
-
صدرٹرمپ نے آبنائے ہُرمز کو امریکی علاقہ قرار دے کر نیا نقشہ شیئر کردیا
-
امریکا ایران جنگ؛ ثالث امریکا ایران مذاکرات سے پہلے ایران عمان دو طرفہ معاہدے کے منتظر ہیں
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے بَسنت لاہور2027 کا اعلان کر دیا
-
سپریم کورٹ کے حکم نامے بعد پی ٹی آئی کے منظرسے غائب کئی راہنما متحرک
-
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سرحد چیمبر کے صدر کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.