کراچی روڈ ناقابلِ سفر، سندھ میں روڈ ڈکیتیوں سے عوام پریشان ہے، جمال شاہ کاکڑ
منگل 18 اگست 2026 21:59
(جاری ہے)
رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ موجودہ صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پی آئی اے اور نجی ایئرلائنز کے کرائے میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا ہے اور چند ہزار روپے کے ٹکٹس بھی بڑے پیمانے پر لاکھوں روپے میں بک رہے ہیں، جس کے باعث عام شہری کے لیے فضائی سفر انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔
جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ ماضی میں کوئٹہ سے تقریباً دس ٹرینیں روزانہ چلا کرتی تھیں، جو غریب عوام کے لیے سفر کا اہم ذریعہ تھیں، تاہم اب صرف ایک دو ٹرینیں رہ گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بولان میل اور جعفر ایکسپریس بھی بند کر دی گئی ہیں۔انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ عوام کی سفری مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے بولان میل اور جعفر ایکسپریس کو روزانہ کی بنیاد پر بحال کیا جائے۔کراچی کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ شہر میں ایسے واقعات پیش آ رہے ہیں جن سے لوگوں میں نفرت پیدا ہوتی ہے۔ انہوں نے کراچی میں پشتون کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد اور کاروباری لوگوں کے ساتھ پولیس کی جانب سے مبینہ تشدد کا معاملہ بھی قومی اسمبلی میں اٹھایا۔انہوں نے گزشتہ روز شفیق موڑ کراچی میں پیش آنے والے واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہاں پشتون لوگوں کو پولیس نے گرفتار کرکے بند کر دیا، حالانکہ ان کے مطابق یہ لوگ بے گناہ تھے۔جمال شاہ کاکڑ نے سندھ حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی سے مطالبہ کیا کہ کراچی میں پشتون کمیونٹی اور کاروباری افراد کے ساتھ ہونے والی مبینہ زیادتیوں کا نوٹس لیا جائے، غیر ضروری گرفتاریوں اور کارروائیوں کا سلسلہ روکا جائے اور سندھ پولیس کو اس حوالے سے مناسب ہدایات جاری کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ پشتونوں اور کاروباری لوگوں کے ساتھ ایسے واقعات کا تدارک ضروری ہے تاکہ کراچی میں مزید کشیدگی اور نفرت پیدا نہ ہو۔مزید قومی خبریں
-
کینیڈا بھجوانے کے نام پر 60 لاکھ روپے ہتھیانے والا انسانی اسمگلر گرفتار
-
عمران خان کی ہسپتال منتقلی، پی ٹی آئی کی کارکنان سے ہسپتال کے باہر جمع نہ ہونی کی اپیل
-
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں گوگل کے دفتر کا افتتاح کردیا
-
ایف آئی اے فیصل آباد نے ویزہ فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا
-
پاکستان میں پہلی بار سمندر کے کنارے اعلیٰ معیار کی گیس دریافت ہوگئی
-
حکومت نے آئی پی پیز سے ناجائز معاہدے کیی: حافظ نعیم الرحمن
-
پاکستانی طلبہ کو زیادہ مشکلات وسطی ایشیائی ممالک سے درپیش ہیں،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے فیصل زاہد ملک کی ملاقات، تمغۂ امتیاز پر مبارکباد
-
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا پاکستان ٹیلی ویژن کے ڈائریکٹر کرنٹ افیئرز چوہدری محمد سلیم کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس
-
پسند کی شادی کرنا جرم بن گیا، گلشن حدید میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق، شوہر سمیت 2 افراد شدید زخمی
-
لاہور میں مختلف واقعات، خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق
-
پٹرول کی قیمتیں کم نہ ہوئیں تو ملک گیر ہڑتال کا فیصلہ کرسکتے ہیں‘ حافظ نعیم الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.