ایف آئی پی پرومیسز پیڈل کپ 27 اگست سے کراچی میں شروع ہوگا

اتوار 23 اگست 2026 17:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2026ء) پیڈل ورس کے زیر اہتمام، انٹرنیشنل پیڈل فیڈریشن اورپاکستان پیڈل فیڈریشن کی زیر سرپرستی ایف آئی پی پرومیسز پیڈل کپ 27 اگست سے ورس پیڈل کورٹ، کراچی میں شروع ہو گا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح پاکستان پیڈل فیڈریشن کے صدر محمد متین کریں گے، ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 41 ٹیموں کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں 7 کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز، ویمنز اور جونئیر کے مقابلے انڈر 12، انڈر 14، انڈر 16، انڈر 18 اور گرلز انڈر 18 شامل ہیں۔ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے 30 اگست کو کھیلے جائیں گے جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو کیش ایوارڈ، ٹرافیاں، سرٹیفکیٹ اور دیگر انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کے دوران شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں بھیجا جائے گا۔