کیسپرسکی نیکسٹ میں جدید مصنوعی ذہانت کی صلاحیتیں شامل، سائبر خطرات کی نشاندہی مزید مؤثر بنانے کا اقدام

پیر 24 اگست 2026 15:41

کیسپرسکی نیکسٹ میں جدید مصنوعی ذہانت کی صلاحیتیں شامل، سائبر خطرات ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2026ء) سائبر سیکیورٹی کمپنی کیسپرسکی نے کاروباری اداروں کو جدید اور مؤثر سائبر تحفظ فراہم کرنے کے لیے اپنی نمایاں مصنوعات کی لائن کیسپرسکی نیکسٹ میں جدید مصنوعی ذہانت کی صلاحیتیں شامل کردی ہیں۔ نئی اپ ڈیٹ کا مقصد سائبر خطرات کی تیز تر اور زیادہ درست نشاندہی، سیکیورٹی آپریشنز کو بہتر بنانا اور اداروں کے لیے جامع حفاظتی نظام فراہم کرنا ہے۔

کیسپرسکی کی تازہ تحقیق کے مطابق ہر تین میں سے ایک کمپنی اپنے سیکیورٹی آپریشنز سینٹرز میں اینڈ پوائنٹ ڈیٹیکشن اینڈ ریسپانس کو شامل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ جدید سائبر خطرات کے خلاف زیادہ قابلِ اعتماد تحفظ حاصل کیا جاسکے۔ اسی ضرورت کے پیش نظر کیسپرسکی نیکسٹ پروڈکٹ لائن میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

نئی پیش رفت کے تحت کیسپرسکی ایس او سی مینجمنٹ کنسول میں سیکیورٹی سے متعلق مختلف کاموں کی نگرانی اور انتظام ایک ہی پلیٹ فارم سے ممکن بنایا گیا ہے۔

جدید مصنوعی ذہانت کی صلاحیتوں کے ذریعے ڈیٹا کی تیز رفتار تلاش، ممکنہ سائبر خطرات کی بہتر نشاندہی اور سیکیورٹی کے مختلف مراحل کو زیادہ مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔کمپنی کے مطابق نئی اپ ڈیٹ سے اداروں کی ہارڈویئر ضروریات بھی کم ہوں گی، جس کے نتیجے میں اخراجات میں کمی اور آپریشنل کارکردگی میں بہتری متوقع ہے۔ اس کے علاوہ مختلف سیکیورٹی اجزا کے درمیان باہمی رابطہ آسان بنایا گیا ہے جبکہ کیسپرسکی اور دیگر کمپنیوں کے سیکیورٹی سلوشنز کو بھی کنسول کے ساتھ مربوط کیا جاسکتا ہے۔

کیسپرسکی نیکسٹ کی پروڈکٹ لائن میں کیسپرسکی نیکسٹ آپٹیمم چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لیے جبکہ کیسپرسکی نیکسٹ ایکسپرٹ مختلف حجم کے کاروباری اداروں کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ یہ سلوشنز حقیقی وقت میں تحفظ، خطرات کی نگرانی، تحقیقات اور سائبر حملوں کے خلاف ردعمل کی صلاحیتیں فراہم کرتے ہیں۔بڑے پیمانے پر تعیناتی کے لیے نئی اپ ڈیٹ میں نظام کی ضروریات کو بھی بہتر بنایا گیا ہے۔

نئی ریلیز کے ذریعے اداروں کو مصنوعی ذہانت پر مبنی ایسی خصوصیات تک رسائی حاصل ہوگی جو خطرے کی نشاندہی کے بعد خودکار طور پر الرٹ جاری کرنے میں معاون ثابت ہوں گی۔پاکستان میں حالیہ انفوسیک 2026 کانفرنس کے دوران اینڈ پوائنٹ ڈیٹیکشن اینڈ ریسپانس اور ایکس ڈی آر صلاحیتوں پر گفتگو کرتے ہوئے کیسپرسکی کے پاکستان و افغانستان کے سیکیورٹی کنسلٹنٹ انس نسیم نے کہا کہ سیکیورٹی آپریشنز سینٹر کے ٹولز کو ایک ہی پلیٹ فارم پر یکجا کرنے کے ساتھ اینڈ پوائنٹ ڈیٹیکشن اینڈ ریسپانس اور مصنوعی ذہانت کی صلاحیتوں کو بہتر بنایا گیا ہے، جس سے خطرات کی زیادہ تیز اور درست نشاندہی اور سیکیورٹی آپریشنز کو مزید مؤثر بنانا ممکن ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے فعال سائبر سیکیورٹی تحفظ کے معیار کو مزید بلند کیا جارہا ہے، جبکہ مصنوعی ذہانت سائبر سیکیورٹی تجزیہ کاروں کو زیادہ تیز رفتار اور باخبر انداز میں خطرات سے نمٹنے کے قابل بنانے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔