ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز میں ریٹیلر سکیم پر آگاہی اجلاس، بلال اظہر کیانی کا چھوٹے تاجروں کے لیے مکمل حکومتی تعاون کا اعادہ
پیر 24 اگست 2026 21:00
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ یہ سکیم وزیراعظم پاکستان کے وژن اور ہدایات کے مطابق تیار کی گئی ہے۔
وزیر مملکت نے اس سکیم کو تاجروں کے لیے ایک تاریخی موقع قرار دیا کہ وہ اس میں حصہ لیں، اپنے قومی فرض کو پورا کرتے ہوئے ملکی معیشت کو مضبوط بنائیں۔وزیر مملکت کے موقف کی تائید کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے اس اقدام کے لیے حکومت کے عزم کو دہرایا اور بتایا کہ چھوٹے دکاندار صرف 1 فیصد ٹرن اوور ٹیکس ادا کر کے خود کو رجسٹر کروا سکتے ہیں اور اپنی قانونی ذمہ داری پوری کر سکتے ہیں۔ انہوں نے تاجروں کو ہر ممکن سہولت کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ رجسٹرڈ گرین پلیٹس ٹیکس دہندگان کو ٹیکس کلیکٹرز کی بلاوجہ پوچھ گچھ سے تحفظ فراہم کریں گی، جبکہ عدم تعاون کرنے والے تاجروں کو سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔تقریب کے دوران شرکا کو ایف بی آر کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کا لائیو واک تھرو بھی دکھایا گیا، جس میں ایک مخصوص ویب پورٹل اور آئی او ایس و اینڈرائیڈ کی موبائل ایپس شامل ہیں۔ سوال جواب کے سیشن میں میں ٹیکس کے تخمینے اور رجسٹریشن سے متعلق سوالات کے جوابات دیے گئے۔تاجر رہنمائوں نے آسان ڈیجیٹل ٹولز کا خیرمقدم کیا، مشاورت کے عمل میں اپنی مسلسل شمولیت کی تصدیق کی اور بلال اظہر کیانی کی جانب سے پیش کیے گئے حکومت کے سادہ اور آسان وژن کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔گزشتہ ہفتے سکیم کے باقاعدہ افتتاح کے بعد منعقد ہونے والے اس اجلاس میں ایف بی آر کی اعلی قیادت کے ساتھ ساتھ اہم تاجر رہنماں نے شرکت کی، جن میں اجمل بلوچ (صدر آل پاکستان انجمن تاجران)اور محمد کاشف چوہدری (صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان)اور دیگر شامل تھے۔مزید قومی خبریں
-
حکومت امن و امان کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور مؤثر رسپانس میکنزم کو مزید مضبوط بنا رہی ہی ،میر سرفراز بگٹی
-
موڈیز نے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ بہتر کردی
-
میر رضا کیس کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم، کوتاہی ثابت ہوئی تو کارروائی ہوگی، میئر کراچی
-
گورنر سندھ کا کمیونٹی پولیسنگ کراچی سینٹر کا دورہ، جدید سرویلنس نظام کا جائزہ
-
رانا مشہود سے ایس اے او سی وفد کی ملاقات، 14ویں جنوبی ایشیائی کھیلوں کی تیاریوں کا جائزہ
-
خواتین کی بلیک میلنگ، این سی سی آئی اے نے ملزم گرفتار کر لیا
-
سی ٹی ڈی کی کارروائی، ریڈ بک کے دو دہشت گرد گرفتار
-
جعلی کال سینٹرز کے خلاف این سی ای آئی اے کا کریک ڈاؤن
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گوجرانوالہ یلو لائن کی تکمیل کیلئے ڈیڈ لائن مقرر کر دی
-
ّحالات خراب ہونے کے باوجود مریم بی بی نے 11 ارب روپے کا جہاز خرید لیا: حافظ نعیم الرحمٰن
-
پٹرولیم لیوی نامنظور، ستمبر کے پہلے ہفتے ملک گیر ہڑتال ہوگی، حافظ نعیم الرحمن
-
پی ٹی وی لاہور سنٹر میں بدانتظامی، سٹوڈیوز نو سال سے ویران
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.