پاکستان کو جدید سائنسی علوم کے ساتھ اسلامی تعلیمات کے فروغ پر خصوصی توجہ دینا ہوگی،فیصل کنڈی
جمعرات 27 اگست 2026 19:45
(جاری ہے)
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ منہاج القرآن یونیورسٹی میں کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز 1984 میں قائم کیا گیا، جبکہ آج یونیورسٹی جدید شعبہ جات میں انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے ساتھ اعلیٰ اسلامی تعلیم بھی فراہم کر رہی ہے۔
گورنر نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں مذہبی تعلیم کے ساتھ سائنس، ٹیکنالوجی، تحقیق اور جدید علوم کو بھی فروغ دیا جانا چاہیے، پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہمیشہ تعلیم کے فروغ کو قومی ترقی کی بنیاد سمجھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور منہاج القرآن کے درمیان تعلق محض ذاتی یا رسمی نوعیت کا نہیں بلکہ فکری ہم آہنگی اور مساوات پر مبنی ہے، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی و تحقیقی خدمات کی قدر کرتی تھیں اور تحریک منہاج القرآن کی تاحیات رکن بھی رہی ہیں۔ گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ پاکستان اس وقت مشکل اور چیلنجنگ دور سے گزر رہا ہے، تاہم مایوس ہونے کی کوئی وجہ نہیں، ہمیں اجتماعی طور پر گمراہ کن پروپیگنڈے کا مقابلہ کرتے ہوئے قومی اتحاد اور ہم آہنگی کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جہالت، انتہاپسندی، نفرت اور عدم برداشت کا مقابلہ علم، شعور اور دلیل کے ذریعے کیا جا سکتا ہے، اسلام امن، محبت اور بھائی چارے کا دین ہے، اس کے پیغامِ امن و ہم آہنگی کو فروغ دے کر دہشتگردی سمیت درپیش چیلنجز کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ فارغ التحصیل طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وہ اپنی تعلیم کو صرف ذاتی ترقی تک محدود نہ رکھیں بلکہ اپنے علم کو ملک کی تعمیر و ترقی، انسانیت کی خدمت اور معاشرے میں مثبت تبدیلی کے لیے بروئے کار لائیں۔ گورنر نے فارغ التحصیل طلبہ، بالخصوص گولڈ میڈلسٹ طلبہ اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی۔ تقریب کے دوران گورنر فیصل کریم کنڈی نے گولڈ میڈلسٹ طلبہ میں انعامات اور اسناد تقسیم کیں۔ بعدازاں منہاج القرآن یونیورسٹی کی جانب سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔مزید قومی خبریں
-
اشرافیہ کے پرائیویٹ علاج پر پابندی سے سرکاری ہسپتال بہتر ہوں گی: سینیٹر پرویز رشید
-
سوشل میڈیا پروپیگنڈے کیخلاف نوجوانوں کا مثبت کردار ضروری ہے،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
-
جوا سٹہ چلانے میں ملوث 3 ملزمان گرفتار،سٹے کی پرچیاں،ٹوکن اور دائو پر لگی رقم برآمد
-
الیکشن کمیشن کا سیالکوٹ میں سب کی شمولیت پر مبنی ووٹر آگاہی مہم کا انعقاد
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت بلوچستان ایوی ایشن کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے تیسرے اجلاس کا انعقاد
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پمز ہسپتال اسلام آباد میں نومولود بچوں کی المناک اموات پر گہرے رنج و غم کا اظہار
-
پنجاب بھرمیں 1504ٹریفک حادثات، 13افراد جاں بحق ،1780زخمی ہوئے ،ترجمان
-
بنوں آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل تحسین ہیں، شیری رحمان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا راولپنڈی کے تینوں الائیڈ ہسپتالوں فائر سیفٹی سسٹم نہ یا غیر فعال ہونے کا نوٹس
-
پاکستان نیپال کو ہر ممکن تعاون اور امداد فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، طارق فضل چوہدری
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا پی کے ایل آئی راولپنڈی کا دورہ
-
لاہورپولیس کی سود خوروں کیخلاف بڑی کارروائی، 49 ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.