ساہیوال،سی ٹی ڈی نے تحریک لبیک کے دو عہدیدار وں کو گرفتارکر لیا

کالعدم تنظیم کی رکنیت سازی کا الزام میڑیل نقدی برآمد ،6یوم کا جسمانی ریمانڈ منظور

جمعہ 28 اگست 2026 20:40

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2026ء) سی ٹی ڈی نے عارف والا روڈ رحیم سٹی کالونی مسجد انوارسفینہ کے گیٹ پر چھاپہ مار کر تحریک لبیک کے دو عہدیداروں عبدالعلیم شاہد اور عمیر رشید کو گرفتارکر لیا اور دونوں عہدیدار اپنی تنظیم کی رکنیت سازی کر رہے تھے ملزموں کے قبضہ سے تحریک لبیک پاکستان میں شمولیت کالٹریچر تحریک لبیک کے 8جھنڈے 6رسیدیں عبدالعلیم شاہد کے دستخط سے 9ہزار روپے نقدی، عمیر رشید سے بھی جھنڈے وغیر ہ اور فناسنگ کی نقدی بھی برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

تھانہ سی ٹی ڈی ساہیوال نے انڈر آفیسر اظہر حیات کی مدعیت میں مقدمہ 11ایف ٹو،11جی ٹو، 11این، انسداددہشت گردی ایکٹ درج کر کے دونوں عہدیداروں کو سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا ۔ آج سپیشل جج انسداد دہشت گردی عدالت ساہیوال ضیاء اللہ خاں نے گرفتار کالعدم تحریک لبیک کے دونوں عہدیداروں عبدالعلیم شاہد اور عمیر رشید کا چھ یوم کا جسمانی ریمانڈ منظور کر کے سی ٹی ڈی ساہیوال کے سپرد کر دیا اور دونوں کو دوبارہ 3ستمبر عدالت میں پیش کر نے کا حکم دیا ہے۔