Live Updates

پاکستان علماء کونسل کاسعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے تاریخی اجلاس کے فیصلوں کا بھرپورخیرمقدم

منگل 1 ستمبر 2026 16:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2026ء) پاکستان علماء کونسل نے استنبول میں ہونے والے سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے تاریخی اجلاس کے فیصلوں کا بھرپور خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ تینوں برادر ممالک نے عالمِ اسلام کے اتحاد، مشترکہ دفاع اور محفوظ مستقبل کے لیے تاریخی فیصلے کیے ہیں، مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکرٹری جنرل کی پاکستان سے تقرری اور ریاض میں مستقل مرکزی سیکرٹریٹ کے قیام کا فیصلہ پاکستان اور پوری امتِ مسلمہ کے لیے باعثِ افتخار ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے اپنے بیان میں کہا کہ استنبول میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت ہونے والے اجلاس کے فیصلے عالمِ اسلام کے اجتماعی دفاع، علاقائی امن و استحکام اور باہمی تعاون کی جانب تاریخی پیش رفت ہیں۔ پاکستان علمائ کونسل سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، ترک صدر رجب طیب اردوان، وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بصیرت افروز قیادت اور تاریخی کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔انہوںنے کہاکہ یہ اتحاد کسی ملک کے خلاف نہیں بلکہ امن، استحکام، مشترکہ دفاع اور عالمِ اسلام کے اجتماعی تحفظ کا ضامن ہے۔
Live سعودی عرب سے متعلق تازہ ترین معلومات