بھارت :ہڑتال کے باعث منی پور میں معمولاتِ زندگی درہم برہم
منگل 1 ستمبر 2026 22:03
(جاری ہے)
مظاہرین صبح ہی سڑکوں پر نکل آئے اور ہڑتال کے حق میں احتجاج کیا۔ امپھال ایسٹ، امپھال ویسٹ، تھوبل، بشنوپور اور کاکچنگ میں بازار اور کاروباری مراکز بند رہے جبکہ سڑکیں سنسان نظر آئیں۔
تعلیمی ادارے بھی بند رہے اور پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب رہی، تاہم چند نجی گاڑیاں چلتی دکھائی دیں۔ ضلع تھوبل کے علاقے یائری پوک میں ہڑتال کے حامیوں نے مبینہ طور پر گاڑیوں کی آمدورفت روکنے کے لیے سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کردیں۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کا مطالبہ ہے کہ مردم شماری سے پہلے این آر سی نافذ کیا جائے کیونکہ ریاست میں مبینہ طور پر غیر قانونی تارکینِ وطن کی موجودگی پر تشویش پائی جاتی ہے۔ ان کا موقف تھا کہ غیر قانونی تارکینِ وطن کے مسئلے کو حل کیے بغیر مردم شماری اور اس کے بعد حلقہ بندی کا عمل مقامی آبادی کے مفادات کا تحفظ نہیں کر سکے گا۔ایک مقامی شخص نے بتایا کہ ریاست کی بی جے پی حکومت کی جانب سے مردم شماری موخر کرنے کا اعلان اس وقت تک کافی نہیں جب تک ِ بھارتی حکومت کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جاتا۔جے ایف ڈی نے واضح کیا ہے کہ مردم شماری سے قبل این آر سی کے نفاذ کا مطالبہ پورا ہونے تک اس کی احتجاجی تحریک جاری رہے گی۔دریں اثنا، منی پور ہائی کورٹ نے بھی ریاست میں مردم شماری کے عمل کو روکنے کی ہدایت جاری کی ہے۔مزید قومی خبریں
-
لاوارث لاشوں کی شناخت کیلئے 100 جدید بائیومیٹرک مشینیں خرید لی گئیں
-
عظمی بخاری کی مبینہ جعلی ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمے کی سماعت (پرسوں) ہو گی
-
ایئرسیال ملک کی دوسری بڑی ایئر لائن بن گئی
-
پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کی بازیابی کی درخواست مسترد
-
لاہور،خیابان امین میں خوفناک حادثہ، موٹر سائیکل سوار جاں بحق
-
پابندی کے باوجود پتنگوں کی خرید و فروخت و سپلائی میں ملوث تین ملزمان گرفتار،پولیس
-
سیالکوٹ، دوست کے قتل میں ملوث 4 سال سے روپوش اشتہاری مجرم گرفتار
-
نئے صوبے عوام کی مرضی کے بغیر نہیں بن سکتے‘ گورنر پنجاب
-
وفاقی وزیراحد چیمہ سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے نمائندوں کی ملاقات، ایم ایل ون منصوبے کے ڈیزائن کی بروقت تکمیل کے عزم کا اعادہ
-
کچلاک ،شوہر نے چاقو اور خنجر کے وار کرکے 15 سالہ بیوی کو قتل کر دیا
-
پشاور، 7 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کی اپیل خارج
-
اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پاسپورٹ سہولیات میں بہتری پراہم پیش رفت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.