پاکستان اورکرغزستان کے تعلیم، صحت ، تجارت،ماحولیاتی تبدیلی،سائنس و ٹیکنالوجی سمیت تعاون 16 معاہدوں،ایم اویوزپر دستخط
بدھ 2 ستمبر 2026 23:11
(جاری ہے)
جن معاہدوں اورایم او یوزکا تبادلہ کیا گیا۔
اس موقع پر انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد(آئی ایس ایس آئی)اور جمہوریہ کرغزستان کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار سٹریٹجک انیشی ایٹو کے درمیان مفاہمت کی یادداشت کی دستاویز، پاکستان کی وزارت خارجہ اور کرغز ستان کی وزارت خارجہ کے درمیان 27 ۔ 2026 کے لیے تعاون کا پروگرام ، پاکستان کی حکومت اور کرغزستان کے کابینہ وزراء کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ بارے معاہدہ، کرغزستان اور پاکستان کی حکومت کے درمیان حوالگی کا معاہدہ،سائنس اور تکنیکی تعاون کا معاہدہ ، پاکستان اور کرغزستان کے درمیان فوجداری معاملات میں باہمی قانونی معاونت کے معاہدے کا مسودہ ،کرغزستان کی وزارت داخلہ اور پاکستان کی وزارت داخلہ و انسداد منشیات کے درمیان منشیات ، نشہ آور اشیا اور پریکرسر کیمیکلز وغیرہ کی سمگلنگ کی روک تھام میں تعاون کیلئے مفاہمت کی یادداشت ، کرغزستان کی وزارت صحت اور پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے درمیان طبی تعلیم کیلئے تعاون سے متعلق مفاہمت کی یادداشت ، کرغزستان کی وزارت تعلیم اور پاکستان کی وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے درمیان تعلیم کے شعبہ میں تعاون سے متعلق مفاہمت کی یادداشت ، کرغزستان کی وزارت قدرتی وسائل، ماحولیات اور تکنیکی نگرانی اور پاکستان کی وزارت موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ کاری کے درمیان ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبے میں تعاون کیلئے مفاہمت کی یادداشت ،این ڈی یو پاکستان اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار سٹریٹجک انیشی ایٹوز کرغزستان کے درمیان اکیڈمک ریسرچ اور معاون سرگرمیوں کے شعبے میں مفاہمت کی یادداشت ، کرغزستان کے صدر کے زیر انتظام قومی ایجنسی برائے ورچوئل ایسٹس اور بلاک چین ٹیکنالوجیزاور پاکستان ورچوئل ایسیٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے درمیان ورچوئل اثاثوں کے شعبے میں تعاون کے لیے مفاہمت کی یادداشت ، لاہور اور کرغزستان کے شہر اوش کے درمیان سسٹر سٹی تعلقات کے قیام کا معاہدہ، اوجے ایس سی کرغز پوسٹ اور پاکستان پوسٹ کے درمیان پوسٹل سروسز اور ای کامرس کے شعبے میں باہمی تعاون سے متعلق دوطرفہ معاہدہ اور کرغزستان کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے درمیان تعاون کے معاہدے کی دستاویزات کا تبادلہ کیا گیا۔پاکستان کی طرف سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان ،وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ،وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی جبکہ کرغزستان کی طرف سے متعلقہ وزرا نے دستاویزات کا تبادلہ کیا۔مزید اداریہ کی خبریں
-
چوہدری شافع حسین کا پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کا دورہ ،ون ونڈو سروسز اور شکایات سیل کی ورکنگ کا مشاہدہ کیا
-
نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی روسی نائب وزیر اعظم الیکسی اوورچک سے ملاقات
-
چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، سندھ ہائیکورٹ میں تین ایڈیشنل ججوں کی تقرری کی منظوری
-
منشیات ڈیلر پنکی کو قابلِ اعتراض کپڑے پہننے کی اجازت نہیں دے سکتے، جیل حکام
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے قراقلی پاقستان کے وفد کی ملاقات، تجارت، زراعت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق
-
امریکا ایران امن معاہدہ جنگ زدہ یمن کے لیے سیاسی حل کی راہ ہموار کر سکتا ہے، پاکستان
-
وزیرمملکت فہد ہارون کی مکہ مکرمہ میں صومالیہ کے نائب وزیراعظم صلاح احمد جامع سے غیر رسمی ملاقات
-
رونیت رائے نے مداحوں کو سائبر فراڈ سے خبردار کردیا، ہوشیار رہنے کی تاکید
-
بجلی 1 روپے 73 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع
-
گرفتار 2 ملزمان انمول عرف پنکی کے لیے کوکین سپلائی کرتے تھے، رپورٹ
-
وزیر مواصلات کی وزیر ریلوے سے ملاقات،ادارہ جاتی تعاون کے فروغ بارے تبادلہ خیال
-
خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کا اسلام آباد میں ہلال احمر پاکستان کے ہیڈکوارٹر کا دورہ، بیگم نصرت بھٹو لائیبریری کا افتتاح کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.