چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید (ریٹائرڈ) کا مہمند ڈیم پراجیکٹ کا دورہ، تعمیراتی پیش رفت کا جائزہ لیا
مہمند ڈیم پاکستان کی واٹر ، فوڈ اور انرجی سکیورٹی کےلئے اہم قومی منصوبہ ہے۔ تکمیل کےلئے کام میں تیزی لائی جائے . چیئرمین واپڈا
میاں محمد ندیم
پیر 7 ستمبر 2026
14:52
(جاری ہے)
چیئرمین واپڈا نے کہا کہ مہمند ڈیم پاکستان کی واٹر، فوڈ اور انرجی سکیورٹی کے لیے ایک اہم قومی منصوبہ ہے انہوں نے واپڈا کی پراجیکٹ ٹیم، کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز کو تعمیراتی کام کی رفتار تیز کرنے، تکنیکی معیار اور بہترین کوالٹی سٹینڈرڈز پر عملدرآمد یقینی بنانے اور پراجیکٹ کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی. چیئرمین واپڈا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مہمند ڈیم کی بروقت تکمیل طویل مدتی مقاصد کے تحت پاکستان کی پائیدار ترقی اور معاشی استحکام جیسے اہداف حاصل کرنے کیلئے نہایت ضروری ہے قبل ازیںچیئرمین واپڈا نے پراجیکٹ آفس میں مہمند ڈیم کنسلٹنگ گروپ کے بورڈ آف مینجمنٹ اور کنٹریکٹرز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت بھی کی مہمند ڈیم ایک کثیر المقاصد منصوبہ ہے تکمیل کے بعد ڈیم میں مجموعی صلاحیت کے مطابق 12 لاکھ 90 ہزار ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کیا جا سکے گا، جس سے آبپاشی کی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ چارسدہ، مردان اور نوشہرہ میں سیلاب سے بچاو¿ میں مدد ملے گی. واپڈا ترجمان کے مطابق پراجیکٹ سے پشاور کو روزانہ 300 ملین گیلن پینے کا پانی بھی مہیا کیا جائے گا 800 میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے حامل مہمند ڈیم پراجیکٹ سے نیشنل گرڈ کو ہر سال 2 ارب 86 کروڑ یونٹ کم لاگت اور ماحول دوست پن بجلی بھی فراہم کی جائے گی.
مزید اہم خبریں
-
پنجاب یونیورسٹی انڈرگریجوایٹ داخلوں کے دوسرے مرحلے کا آغاز
-
علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف مقدمات کی تفصیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع
-
لانڈھی میں پرانے کپڑوں کی فیکٹری میں لگی آگ بے قابو‘عمارت کے گرنے کا خدشہ
-
مریم نواز نے پنجاب اتنا کنٹرول کرلیا کہ 15 کروڑ کے صوبے میں نشہ بیچنے والا کوئی نہیں، راشد نصراللہ کا دعویٰ
-
حماد اظہراشتہاری مجرم اور 18 مقدمات میں مطلوب تھے.لاہور پولیس
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈسپلن اور کھلاڑیوں کے رویے پر انکوائری شروع کر دی
-
جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس؛ حماد اظہر کا 20 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
ہرمز پر کسی ایک ریاست کا کنٹرول نہیں ہونا چاہیے . اماراتی صدارتی مشیر
-
مریم نواز کا بیان متعصبانہ ہے، وزیراعلیٰ پنجاب اپنے بیان پر معافی مانگیں، بیرسٹر گوہر
-
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس: طلال چوہدری اور سیف اللہ ابڑو کے درمیان شدید تلخ کلامی
-
باپ کی دوسری شادی پر مشتعل نوجوان کی فائرنگ‘ سوتیلی ماں اور بہن بھائی ہلاک
-
قومی اسمبلی، سی ڈی اے کی فائر سیفٹی ڈرل کے دوران پانی ڈی جی میڈیا کے آفس میں پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.