جن کے پاس دوا کے پیسے نہیں، ان کے ٹیکس پر عدالتیں چلتی ہیں، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ
خیبرپختون خوا میں ایک دن عدالتوں کے بائیکاٹ سے 12کروڑ روپے عوام کے ضائع ہوتے ہیں، تقریب سے خطاب
پیر 7 ستمبر 2026 19:17
(جاری ہے)
ساتویں این ایف سی کے بعد کوئی این ایف سی نہیں ہوا، اگر خیبرپختونخوا حکومت کو این ایف سی میں اپنا حصہ مل جائے تو کئی مسائل حل ہوجائیں گے۔
انہوں نے پشاور ہائیکورٹ سے درخواست کی کہ این ایف سی ایوارڈ سے متعلق درخواست سماعت کے لیے مقرر کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ این ایف سی میں صوبے کا حصہ ملنے سے متعدد مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مردان میں گواہوں کے پیش ہونے کی شرح 96 فیصد رہی،عدالتوں کو ڈیجیٹل سسٹم میں تبدیل کیا گیا اور ڈیجیٹل ریکارڈ مینجمنٹ بھی متعارف کرایا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پشاور ہائیکورٹ کے ہیومین رائٹس سیل میں ایک ہزار 79 درخواستیں موصول ہوئیں، پشاور، ایبٹ آباد، بنوں اور سوات میں 7 ڈبل ڈویژن عدالتیں قائم کی گئی ہیں۔ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کہا کہ عدالتوں کے لیے اے ڈی پی میں بجٹ الاٹمنٹ 2 ارب روپے سے بڑھا کر 6 ارب روپے کردی گئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں عدالت کا ایک دن کا خرچہ 12 کروڑ روپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک دن عدالتوں کے بائیکاٹ سے 12 کروڑ روپے عوام کے ضائع ہوتے ہیں۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کے پاس دوائی کے پیسے نہیں، ان کے ٹیکس پر عدالتیں چلتی ہیں، اس لیے یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ غریب عوام کو انصاف فراہم کریں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ عدالتی سال میں 38 ہزار کیسز نمٹا دیے گئے۔ گزشتہ عدالتی سال میں ہزاروں کیسز کی التوا ختم کردی گئی، جس سے عدالتی امور میں پیش رفت ہوئی۔مزید قومی خبریں
-
ایئرسیال ملک کی دوسری بڑی ایئر لائن بن گئی
-
لاہور،خیابان امین میں خوفناک حادثہ، موٹر سائیکل سوار جاں بحق
-
پابندی کے باوجود پتنگوں کی خرید و فروخت و سپلائی میں ملوث تین ملزمان گرفتار،پولیس
-
سیالکوٹ، دوست کے قتل میں ملوث 4 سال سے روپوش اشتہاری مجرم گرفتار
-
نئے صوبے عوام کی مرضی کے بغیر نہیں بن سکتے‘ گورنر پنجاب
-
وفاقی وزیراحد چیمہ سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے نمائندوں کی ملاقات، ایم ایل ون منصوبے کے ڈیزائن کی بروقت تکمیل کے عزم کا اعادہ
-
کچلاک ،شوہر نے چاقو اور خنجر کے وار کرکے 15 سالہ بیوی کو قتل کر دیا
-
پشاور، 7 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کی اپیل خارج
-
اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پاسپورٹ سہولیات میں بہتری پراہم پیش رفت
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا راولپنڈی میں گرین بس سے ٹکرا کر کمسن بچی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس
-
توقع ہے 27 ستمبر کے مارچ میں جے یو آئی اور جوائنٹ اپوزیشن شامل ہونگے، بیرسٹر گوہر
-
گورنر کے پی نے پمز ہسپتال نرسری آتشزدگی میں نومولود کو بچانیوالی نرس کو کیش اور خصوصی شیلڈ سے نوازا.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.