عدالتیں انہی غریب شہریوں کے ٹیکس سے چلتی ہیں، اس لیے غریب عوام کو انصاف کی فراہمی عدلیہ کی ذمہ داری ہے۔چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ
پیر 7 ستمبر 2026 19:15
(جاری ہے)
ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کو محدود مالی وسائل کا سامنا ہے۔ان کے مطابق ساتویں این ایف سی ایوارڈ کے بعد نیا این ایف سی نہیں ہوا، اگر صوبے کو این ایف سی میں اپنا حصہ مل جائے تو کئی مسائل حل کیے جاسکتے ہیں۔
انہوں نے پشاور ہائیکورٹ سے این ایف سی ایوارڈ سے متعلق درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی بھی درخواست کی۔ ان کا کہنا تھا کہ این ایف سی میں صوبے کا حصہ ملنے سے متعدد مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے عدالتی سال کی کارکردگی بیان کرتے ہوئے کہا کہ مردان میں گواہوں کے پیش ہونے کی شرح 96 فیصد رہی، جبکہ عدالتوں کو ڈیجیٹل نظام میں تبدیل کرنے کے ساتھ ڈیجیٹل ریکارڈ مینجمنٹ بھی متعارف کرایا گیا ہےانہوں نے بتایا کہ پشاور ہائیکورٹ کے ہیومین رائٹس سیل کو ایک ہزار 79 درخواستیں موصول ہوئیں، جبکہ پشاور، ایبٹ آباد، بنوں اور سوات میں 7 ڈبل ڈویژن عدالتیں قائم کی گئی ہیں چیف جسٹس کے مطابق عدالتوں کے لیے اے ڈی پی میں بجٹ مختص کرنے کی رقم 2 ارب روپے سے بڑھا کر 6 ارب روپے کردی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں عدالتوں کا ایک دن کا خرچہ تقریباً 12کروڑ روپے ہے،عدالتوں کے ایک دن کے بائیکاٹ سے عوام کے 12 کروڑ روپے ضائع ہوتے ہیں۔جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کہا کہ جن لوگوں کے پاس دوا خریدنے کے پیسے نہیں، ان کے ٹیکس سے عدالتیں چلتی ہیں، اس لیے یہ عدلیہ کی ذمہ داری ہے کہ غریب عوام کو بروقت اور موثر انصاف فراہم کیا جائے۔چیف جسٹس نے بتایا کہ گزشتہ عدالتی سال کے دوران 38 ہزار مقدمات نمٹائے گئے، جبکہ ہزاروں زیرالتوا کیسز کا بھی فیصلہ کیا گیا، جس سے عدالتی امور میں مزید پیش رفت ہوئی۔مزید قومی خبریں
-
ایئرسیال ملک کی دوسری بڑی ایئر لائن بن گئی
-
لاہور،خیابان امین میں خوفناک حادثہ، موٹر سائیکل سوار جاں بحق
-
پابندی کے باوجود پتنگوں کی خرید و فروخت و سپلائی میں ملوث تین ملزمان گرفتار،پولیس
-
سیالکوٹ، دوست کے قتل میں ملوث 4 سال سے روپوش اشتہاری مجرم گرفتار
-
نئے صوبے عوام کی مرضی کے بغیر نہیں بن سکتے‘ گورنر پنجاب
-
وفاقی وزیراحد چیمہ سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے نمائندوں کی ملاقات، ایم ایل ون منصوبے کے ڈیزائن کی بروقت تکمیل کے عزم کا اعادہ
-
کچلاک ،شوہر نے چاقو اور خنجر کے وار کرکے 15 سالہ بیوی کو قتل کر دیا
-
پشاور، 7 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کی اپیل خارج
-
اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پاسپورٹ سہولیات میں بہتری پراہم پیش رفت
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا راولپنڈی میں گرین بس سے ٹکرا کر کمسن بچی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس
-
توقع ہے 27 ستمبر کے مارچ میں جے یو آئی اور جوائنٹ اپوزیشن شامل ہونگے، بیرسٹر گوہر
-
گورنر کے پی نے پمز ہسپتال نرسری آتشزدگی میں نومولود کو بچانیوالی نرس کو کیش اور خصوصی شیلڈ سے نوازا.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.