محمد اشرف مچھیارا اور زاہد پیرانی کو ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے عہدے ملنے پر مبارکباد

منگل 8 ستمبر 2026 17:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2026ء) آل سٹی تاجر اتحاد کے نائب صدر اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق چیئرمین لا اینڈ آرڈر منصور کادوانی نے ورلڈ میمن آرگنائزیشن پاکستان کے انتخابات 2026-29 میں بلا مقابلہ ریجنل صدر منتخب ہونے پر محمد اشرف مچھیارا اور شریک منتخب رکن زاہد حسین پیرانی کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

منصور کادوانی نے اپنے تہنیتی پیغام میں امید ظاہر کی کہ محمد اشرف مچھیارا اور زاہد حسین پیرانی کی قیادت اور معاونت میں ورلڈ میمن آرگنائزیشن پاکستان مزید ترقی کرے گی اور میمن برادری کی فلاح و بہبود کے لیے مؤثر انداز میں خدمات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نئی قیادت کو خدمتِ خلق کے جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے لیے بھرپور تعاون فراہم کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ نومنتخب عہدیداران کو برادری اور معاشرے کی خدمت کا مزید حوصلہ عطا فرمائے اور انہیں کامیابیوں سے نوازے۔منصور کادوانی نے ارسلان عارف نارا، مصعب منصور وندھانی، حمیدہ اقبال باوانی، حنیف اسحاق، محمد ریاض احمد، ایچ ایم شہزاد، محمد جواد چوکسی، آصف کریم، شعیب غازیانی اور نعمان واڈیرا کو بھی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔