ٹیکساس امریکہ سے آئے وفد کے اعزاز میں عشائیہ، کاروباری و سماجی شخصیات کی شرکت

منگل 8 ستمبر 2026 21:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2026ء) ایم ڈی اسٹار مارکیٹنگ محمود احمد خان اور ایف پی سی سی آئی سینٹرل اسٹینڈنگ کمیٹی برائے کارپوریٹ ریلیشنز اینڈ کمیونیکیشن کے کنوینئر سید تراب شاہ کی جانب سے امریکا کے شہر ہیوسٹن، ٹیکساس سے آئے ہوئے وفد کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس میں کاروباری، سماجی اور سفارتی شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

عشائیے میں یو ایس پی کارپوریٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر مبشر چوہدری، پرل وووبینن اور الیساندرا لِن سمیت وفد کے دیگر ارکان شریک ہوئے، جبکہ ڈاکٹر عبدالباری خان، بانی انڈس اسپتال کراچی، تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔تقریب میں رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ، سینیٹر وقار مہدی، سینیٹر عبدالحسیب خان، ایف پی سی سی آئی کے سابق سینئر نائب صدر خالد تواب، ایف پی سی سی آئی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین میاں زاہد حسین اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ریحان حنیف سمیت متعدد اہم شخصیات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب کی میزبانی ارم فواد، ایگزیکٹو سیکریٹری قائداعظم ہاؤس مینجمنٹ، نے کی۔ دیگر شرکائ میں اسٹار مارکیٹنگ گروپ کے چیئرمین واثق علی خان، تابانی گروپ کے چیئرمین حمزہ تابانی، دادابھائی گروپ کے چیئرمین فضل کریم دادابھائی، ایس اے آئی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اطہر اقبال، قونصل جنرل فلپائن ڈاکٹر عمران یوسف، قونصل جنرل انڈونیشیا، کیپٹن ساجد محمود، آباد کے سابق چیئرمین فیاض الیاس، حنیف گوہر، حنیف میمن، کراچی چیمبر کے سابق صدر مجید عزیز بالاگم والا اور ڈاکٹر زاہد انصاری شامل تھے۔

عشائیے میں فرحانہ اویس، اویس احمد، حاجی غنی عثمان سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر عبدالحمید اسلم، ایم کے پی کی چیئرپرسن ثنا عقیل، زاہد کیرانی، جاوید اقبال، ذیشان الطاف لوہیا، میجر طارق ہاشمی، رخشندہ خان، ندرت خان، فہد احسن، بن احسن بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کے چیئرمین، رضوان صدیقی، ندیم ظفر، کاشف خان اور ناجیب احمد سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔ملاقات اور عشائیے کے دوران پاکستان اور امریکا کے درمیان کاروباری و تجارتی روابط، باہمی تعاون اور مختلف شعبوں میں روابط کے فروغ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔