Live Updates

اتحاد ایئر 4 اکتوبر سے ریڈ سی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے پروازیں شروع کرے گی

جمعرات 10 ستمبر 2026 10:32

ابو ظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2026ء) متحدہ عرب امارات کی قومی فضائی کمپنی اتحاد ایئر نے 4 اکتوبر سے سعودی عرب کے بحیرہ احمر کے ساحلی ہوائی اڈوں کے لیے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ اردو نیوز کے مطابق اتحاد ایئر کے سی ای او انتونو الڈو نیوس نے گزشتہ روز بیان میں کہا ہے کہ ابو ظہبی اور ریڈ سی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے درمیان پروازوں کا آغاز ہفتے میں ایک پرواز سے ہوگا بعد میں ہفتے میں دو پروازیں چلائی جائیں گی۔

(جاری ہے)

ابوظہبی سے صرف تین گھنٹے کی مسافت پر واقع تبوک ریجن کے ریڈ سی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نیٹ ورک میں سال بھر کے لیے دستیاب سیاحتی منزل میں شامل کیا جائے گا۔ اتحاد ایئر کے انٹرنیشنل نیٹ ورک بشمول خلیجی ممالک، پاکستان اور بھارت کے مسافر ابوظہبی سے ایک کنکشن کے ذریعے بحیرہ احمر تک پہنچ سکیں گے۔ ریاض، جدہ، دمام، مدینہ اور قصیم کے بعد بحیرہ احمر سعودی عرب میں اتحاد ایئر کی چھٹی منزل بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جزائر اور مرجانی چٹانیں اب ابو ظہبی سے مختصر پرواز اور پورے نیٹ ورک میں کہیں بھی ایک کنکشن کے فاصلے پر ہیں، ایسے مقامات پر تعطیلات گزارنے کے لیے لوگ عموما طویل فاصلے کی پرواز لیتے ہیں۔
Live سعودی عرب سے متعلق تازہ ترین معلومات