سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل آئین اور جمہوری اقدار کے منافی ہے، محمد پناہ پنہیار
جمعرات 10 ستمبر 2026 12:31
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ 2027 کے بلدیاتی انتخابات سے قبل اس نوعیت کی قانون سازی پری پول رگنگ کی کوشش محسوس ہوتی ہے، اس لیے بلدیاتی انتخابات کے عمل میں شفافیت، غیر جانب داری اور عوامی اعتماد کو یقینی بنانا ضروری ہے۔
ایم پی پی رہنما کے مطابق کراچی، حیدرآباد، سکھر، میرپورخاص، لاڑکانہ اور اندرون سندھ کے دیگر علاقوں میں پانی، صفائی، ٹرانسپورٹ، صحت اور تعلیم سمیت بنیادی سہولیات کے مسائل سنگین ہیں، مگر حکمران عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے اختیارات کے ارتکاز میں مصروف ہیں۔محمد پناہ پنہیار نے کہا کہ سندھ کی بڑھتی ہوئی آبادی، وسیع رقبے اور انتظامی ضروریات کے پیش نظر نئے انتظامی یونٹس اور بااختیار بلدیاتی نظام وقت کی اہم ضرورت بن چکے ہیں۔ عوامی نمائندگی محدود کرنے کے بجائے مقامی حکومتوں کو مالی اور انتظامی خودمختاری دی جائے تاکہ شہریوں کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔انہوں نے کہا کہ اختیارات چند ہاتھوں میں رکھنے کی پالیسی نے سندھ کے شہری اور دیہی علاقوں کو یکساں نقصان پہنچایا ہے، اس لیے آرٹیکل 140۔اے پر حقیقی معنوں میں عملدرآمد ہی عوامی مسائل کا مستقل حل ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلدیاتی اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک اور عوام کے سامنے جوابدہ بنایا جائے، جبکہ سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل پر تمام سیاسی جماعتوں، بلدیاتی نمائندوں، ماہرین قانون اور سول سوسائٹی سے مشاورت کی جائے۔محمد پناہ پنہیار نے کہا کہ سندھ میں آبادی، رقبے اور انتظامی ضروریات کے مطابق نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام پر قومی سطح پر سنجیدہ مکالمہ ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ایسی قانون سازی سے گریز کیا جانا چاہیے جو عوام کے جمہوری حقوق، مقامی خودمختاری یا انتخابی عمل پر اثرانداز ہو۔ایم پی پی رہنما نے کہا کہ میری پہچان پاکستان کا مؤقف واضح ہے کہ ’’پہلے ریاست، بعد میں سیاست‘‘، ملک میں اچھی حکمرانی، بااختیار بلدیاتی نظام، انتظامی اصلاحات اور عوامی فلاح ہی پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔مزید قومی خبریں
-
لاہور،خیابان امین میں خوفناک حادثہ، موٹر سائیکل سوار جاں بحق
-
پابندی کے باوجود پتنگوں کی خرید و فروخت و سپلائی میں ملوث تین ملزمان گرفتار،پولیس
-
سیالکوٹ، دوست کے قتل میں ملوث 4 سال سے روپوش اشتہاری مجرم گرفتار
-
نئے صوبے عوام کی مرضی کے بغیر نہیں بن سکتے‘ گورنر پنجاب
-
وفاقی وزیراحد چیمہ سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے نمائندوں کی ملاقات، ایم ایل ون منصوبے کے ڈیزائن کی بروقت تکمیل کے عزم کا اعادہ
-
کچلاک ،شوہر نے چاقو اور خنجر کے وار کرکے 15 سالہ بیوی کو قتل کر دیا
-
پشاور، 7 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کی اپیل خارج
-
اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پاسپورٹ سہولیات میں بہتری پراہم پیش رفت
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا راولپنڈی میں گرین بس سے ٹکرا کر کمسن بچی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس
-
توقع ہے 27 ستمبر کے مارچ میں جے یو آئی اور جوائنٹ اپوزیشن شامل ہونگے، بیرسٹر گوہر
-
گورنر کے پی نے پمز ہسپتال نرسری آتشزدگی میں نومولود کو بچانیوالی نرس کو کیش اور خصوصی شیلڈ سے نوازا.
-
زچگی مرکز بند کرنے کا حکم برقرار، 2 لاکھ جرمانے کیخلاف درخواست خارج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.