Live Updates

اردن ، ایرانی میزائل حملوں میں کئی امریکی فوجی طیاروں کو نقصان ، 18اہلکار ہلاک 800زخمی

دنیا میں سب سے زیادہ طاقتور امریکی فوج کو ان حملوں میں نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے،امریکی حکام

جمعہ 11 ستمبر 2026 20:18

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2026ء) رواں ہفتے کے دوران اردن میں قائم امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں کئی امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا ہے۔ یہ حملے اردن میں موافق سلطی ایئربیس پر کیے گئے ۔امریکی حکام نے مغربی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ دنیا میں سب سے زیادہ طاقتور امریکی فوج کو ان حملوں میں نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

یہ نقصان تازہ حملوں سے پہلے بھی ہوا ہے اور بعد میں بھی۔ایک امریکی رپورٹ کے مطابق نقصان میں دو درجن ڈرون طیاروں کے تباہ ہونے کے علاوہ بمبار جنگی طیاروں اور دوسرے بعض طیاروں کو بھی حادثاتی طور پر نقصان ہوا ہے۔مئی میں جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 42 فوجی طیاروں کو پہلے ہی اس تصادم میں نقصان پہنچ چکا ہے۔

(جاری ہے)

یہ نقصان 28 فروری کے بعد ہوا جبکہ 18 امریکی فوجی اہلکار ہلاک اور 800 زخمی ہوئے ہیں۔

امریکی فوجی حکام نے یہ بات اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتائی۔اس عہدیدار کے مطابق ایک اے 10 تھنڈربولٹ 2کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے اور اس کا ایک پر اڑا دیا۔ جبکہ ابتدائی اندازے کے مطابق اب تک 8 ، F-15 طیاروں کو بھی ایرانی حملوں میں نقصان پہنچا ہے تاہم وہ مرمت کے بعد دوبارہ استعمال میں آچکے ہیں۔اردن میں قائم امریکی ایئربیس پر ایرانی حملہ اس وقت ہوا جب امریکہ نے ایران کے پانچ خام تیل لے جانے والے جہازوں کو نشانہ بنایا۔

امریکہ کا کہنا تھا کہ اس نے یہ حملے ایرانی حملوں کے جواب میں کیے۔ جو ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی نیوی کے جہازوں پر بیلیسٹک میزائل فائر کر کے پچھلے دو دنوں میں کیے تھے۔ایرانی حملوں کے حوالے سے امریکی عہدیدار نے کہا امریکی فوج کو کم از کم 30 پیٹریاٹ انٹرسیپٹر کی ضرورت ہے تاکہ وہ ایرانی میزائلوں کا توڑ کر سکے۔ اس عہدیدار کے مطابق امریکی فوج کو انٹرسیپٹرز کی خریداری میں اضافہ کرنے کی ضرورت تشویشناک ہے۔

واضح رہے اس خریداری سے متعلق اعداد و شمار خفیہ ہیں۔سینٹر فار سٹریٹیجک اینڈ انٹرنیشنل سٹڈیز نے ایک اندازے میں بتایا ہے کہ امریکہ کے 65 فیصد پیٹریاٹ انٹرسیپٹرز فروری سے جولائی کے درمیان کام آچکے ہیں اور اب 850 انٹر سیپٹرز سے بھی کم امریکہ کے پاس ہیں۔ جب ایران کے خلاف جنگ شروع ہوئی تو اس وقت امریکہ کے پاس 2330انٹرسیپٹر موجود تھے۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات