پاکستان سے یورپ غیر قانونی امیگریشن میں 64 فیصد کمی، عالمی اداروں کی جانب سے مؤثر اقدامات کا اعتراف
جمعرات 17 ستمبر 2026 13:30
(جاری ہے)
آئی سی ایم پی ڈی کے وفد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (FIA) کی رسک اینالیسس رپورٹ کی خاص طور پر تعریف کی اور مکمل خاتمے کے ہدف کے حصول میں پاکستان کے ساتھ ہر ممکن اشتراک جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وسائل کی کمی کے باوجود غیر قانونی امیگریشن میں 64 فیصد کمی ایک انتہائی کٹھن ٹاسک تھا جسے پوری ٹیم نے دن رات محنت کر کے ممکن بنایا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کا اگلا ہدف غیر قانونی امیگریشن کا 100 فیصد خاتمہ ہے جسے ہر صورت حاصل کیا جائے گا، اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے قانونی امیگریشن کی نئی راہیں کھولنا بھی ازحد ضروری ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ بارڈر مینجمنٹ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے افسران کی جدید تربیت اور اداروں کی استعدادِ کار بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، اس سلسلے میں پاکستان کے تمام ہوائی اڈوں کے 500 امیگریشن کاؤنٹرز پر جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں جس کے ذریعے انسانی سمگلنگ اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کو فوری طور پر قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے گا۔ملاقاتوں کے دوران فرنٹیکس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہانس لیئتنس نے بھی پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے مقررہ اہداف کے حصول میں مکمل کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ان اہم بیٹھکوں میں وزیر مملکت طلال چوہدری، سپیشل سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے سمیت فرنٹیکس وفد کے ارکان ایوا کاپونا، اسٹیفانو فیلا، جان وائیسٹل اور سینئر لائژن آفیسر ٹو پاکستان رالف شوئپفلن بھی موجود تھے۔\932مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ نے ایمان مزاری اور ہادی علی کی سزا معطل کردی، دونوں کو رہا کرنے کا حکم
-
پاکستان سے یورپ غیر قانونی امیگریشن میں 64 فیصد کمی، عالمی اداروں کی جانب سے مؤثر اقدامات کا اعتراف
-
کراچی، پسند کی شادی پر سالے نے بہنوئی کو قتل کردیا، ملزم شہریوں کے تشدد سے ہلاک
-
وزیرداخلہ کا آواران میں فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ایم پی اے حنیف جٹ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
بنیادی مسائل کے حل ، بہتر سروس ڈلیوری کے لیے وفاق اور صوبوں کی ترجیحات کویکجا ، وسائل و اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کرنا ناگزیر ہے،وزیرمملکت خزانہ کا لیڈرز ان اسلام آبادبزنس سمٹ خطاب
-
ہیگزویلنٹ ویکسین کی طرف منتقلی پاکستان کے معمول کے حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے،وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال
-
حرمین شریفین کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، حوثیوں کو سرگرمیاں روکنا ہوں گی، دفتر خارجہ
-
’ماہ نور کے ڈائمنڈ سیٹ کو لے کر سوشل میڈیا پر طوفان مچا ہوا ہے کہ 42 ملین ڈالر کا سیٹ پہن لیا‘
-
پی ٹی آئی رہنما اعجاز ستی مبینہ پولیس حراست میں پراسرار طور پر جاں بحق
-
ٹام ہالینڈ اور زینڈایا کی شادی نہیں ہوئی، تصاویرجعلی ہیں، اسٹائلسٹ کا نیا انکشاف
-
فیلڈ مارشل سے متعلق بیان پر پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کی معذرت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.