عمران خان کا دستخط شدہ کرکٹ بیٹ 15 ہزار پاؤنڈز میں نیلام

اس تقریب میں پاکستان کے مایہ ناز کرکٹ اسٹارز وسیم اکرم اور وقار یونس نے بھی شرکت کی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 23 ستمبر 2026 15:53

عمران خان کا دستخط شدہ کرکٹ بیٹ 15 ہزار پاؤنڈز میں نیلام
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 23 ستمبر 2026ء ) پاکستان کے سابق کپتان اور 1992ء کے ورلڈ کپ لیڈر عمران خان کے دستخط شدہ کرکٹ بلے کو مانچسٹر میں منعقدہ ایک فلاحی تقریب کے دوران 15,000 برطانوی پاؤنڈز (تقریباً 54.6 لاکھ پاکستانی روپے) میں نیلام کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

 

'ہیومن اپیل' کے زیرِ اہتمام ہونے والی اس نیلامی کی شروعات محض 3,500 پاؤنڈز (12 لاکھ 97 ہزار پاکستانی روپے) سے ہوئی تھی لیکن کرکٹ شائقین کی گہری دلچسپی کی بدولت یہ ریکارڈ قیمت پر فروخت ہوا۔ 
اس تقریب میں پاکستان کے مایہ ناز کرکٹ اسٹارز وسیم اکرم اور وقار یونس نے بھی شرکت کی جب کہ اس نیلامی سے حاصل ہونے والی تمام رقم پاکستان میں جاری فلاحی اور امدادی کاموں کے لیے عطیہ کی جائے گی۔