سکول کے بچوں پر کتابوں کا بوجھ 25 فیصد کم، وزیراعلیٰ پنجاب نے نئے نصاب کی منظوری دے دی
کلاس ون سے اےآئی، ہر کتاب پر کیوآرکوڈ سکین کرتے ہی ویڈیو سبق ملےگا، اساتذہ کی مینٹل ہیلتھ ٹریننگ شروع کرنے کا فیصلہ، جسمانی سزا کے متبادل کے طور پر کلاس رومز میں ڈسپلن کارنر قائم کرنے کی تجویز
ثنااللہ ناگرہ
جمعرات 24 ستمبر 2026
18:55
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت تعلیمی اصلاحات پر خصوصی اجلاس ہوا۔ الف- ب سے اے آئی تک، رٹے سے کنسپٹ تک اور ڈانٹ سے کونسلنگ تک سکولوں اور کلاس رومز کی تقدیر بدلنے کا مشن کا اعادہ کیا گیا۔ اجلاس میں کلاس ون سے اے آئی، ہر کتاب پر کیوآرکوڈ سکین کرتے ہی ویڈیو سبق، بستے کا بوجھ 25 فیصد کم، پنجاب کے بچوں کے لیے نیا نصاب منظور کرلیا گیا۔
اجلاس میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذیلی ادارے پیکٹا کی نئے نصاب پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں انگلش، میتھ، سوشل سٹڈیز، اردو اور ارلی چائلڈ ہوڈ کریکولم کا جائزہ لیا گیا۔ نئے نصاب سے کتابوں کا بوجھ 25 فیصد کم کرنے سے رٹے کے رجحان کی حوصلہ شکنی ہوگی۔ ہر نصابی کتاب میں کیو آر کوڈ، سکین کرکے متعلقہ موضوع کا ویڈیو سبق دیکھا جا سکے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کلاس ون تا بارہویں اے آئی نصاب طلب کر لیا اور مارچ سے پہلے نصابی کتب کی پرنٹنگ مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔ اسی طرح پنجاب میں پہلی مرتبہ اساتذہ کرام کے لیے مینٹل ہیلتھ ٹریننگ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سکولوں میں جسمانی سزا کے خاتمے کے لیے قانون سازی پر اتفاق کیا گیا۔ ہر ضلع میں وزیٹنگ فیکلٹی سائیکالوجسٹ متعین کرنے کی تجویز کا جائزہ بھی لیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کے لیے آن لائن کونسلنگ کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ جسمانی سزا کے متبادل کے طور پر کلاس رومز میں ڈسپلن کارنر قائم کرنے کی تجویز کی گئی۔پنجاب بھر میں ہفتے کا دن ٹیچر ٹریننگ کے لیے مختص کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ نصابی کتب کے مصنفین خود اساتذہ کی تربیت کریں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری سکولوں میں بہترین ایجوکیشنل ماڈل دیکھنا چاہتی ہوں۔ اے آئی نصاب کے ساتھ ساتھ لیب بنانے پر بھی توجہ دینی چاہیے۔ وسائل کی کمی نہیں ہے مگر اب وسائل کا ضیاع روکنا ہوگا۔ پرائمری سکولوں پر محنت اور فوکس کرنا چاہیے تاکہ تعلیمی بنیاد مضبوط ہو۔ 12اضلاع کی 31 تحصیلوں میں 35 ہزارٹیچرز کی انگلش لرننگ مکمل کر لی گئی۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ مار پیٹ کا ڈرامہ بچے کی زندگی پر تاحیات اثر انداز ہوتا ہے۔ پنجاب کے سکولوں میں ڈیجیٹل لٹریسی بڑھانے پر توجہ دی جارہی ہے۔مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی قیادت کا اجلاس؛ رہنماؤں نے 10 اکتوبر تک لانگ مارچ ملتوی کرنے کی تجویز دے دی
-
کسان اتحاد کا کل 25 ستمبر کو کوئٹہ سے اسلام آباد کی جانب احتجاجی مارچ شروع کرنےکا اعلان
-
8 فروری2024 کو پولیس اور سول انتظامیہ نے غلط احکامات نہ مان کر عوامی مینڈیٹ کی حفاظت کی تھی
-
وائس چانسلرنے پنجاب یونیورسٹی کے نئے آن لائن الحاق پورٹل کا افتتاح کردیا
-
پی ٹی آئی گورنرراج یا ایمرجنسی نافذ کرنے کیلئے تمام مواد پورا کرتی دکھائی دے رہی ہے، اختیارولی خان
-
خیبرپختونخوا میں غیراعلانیہ گورنر راج ہے.بیرسٹرگوہر
-
نئے مشین ریڈیبل پاسپورٹ کا اجرا بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا
-
پاکستان کو اس وقت انتشار نہیں، امن، استحکام اور معاشی بحالی کی ضرورت ہے، احسن اقبال
-
درجہ حرارت بڑھنے کی اصل وجہ گرین ہاؤس گیسز کا پیدا ہونا ہے،پاکستان کا گرین ہاؤس گیسز کے عالمی اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم حصہ ہے، ڈاکٹر مصدق ملک
-
وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقی احسن اقبال کا گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کا دورہ، دو نئے ہاسٹلز کا افتتاح، بنو شاہین طالبات سے حلف لیا
-
اگر پی ٹی آئی کا لانگ مارچ نہیں رُکتا تو خیبرپختونخواہ میں ایمرجنسی نفاذ کے 70 فیصد امکانات موجود ہیں، عاصمہ شیرازی
-
ٓانٹرنیٹ بندش کی پالیسی تبدیل، اب صرف ضرورت والے علاقوں تک محدود رہے گی ، شزا فاطمہ خواجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.