Live Updates

کسان اتحاد کا کل 25 ستمبر کو کوئٹہ سے اسلام آباد کی جانب احتجاجی مارچ شروع کرنےکا اعلان

ہم حکومت سے کوئی اختیار یا اقتدار نہیں مانگ رہے، اپنے حقوق مانگ رہے ہیں، اپنے مطالبات کیلئے بھرپور احتجاج کریں گے۔ چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 24 ستمبر 2026 20:22

کسان اتحاد کا کل 25 ستمبر کو کوئٹہ سے اسلام آباد کی جانب احتجاجی مارچ ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 24 ستمبر 2026ء ) کسان اتحاد نے کل 25 ستمبر کو کوئٹہ سے اسلام آباد کی جانب احتجاجی مارچ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ کسان اتحاد کے چیئرمین خالد حسین باٹھ کا کہنا ہے کہ ہم حکومت سے کوئی اختیار یا اقتدار نہیں مانگ رہے، اپنے حقوق مانگ رہے ہیں، اپنے مطالبات کیلئے بھرپور احتجاج کریں گے۔

انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ جیسا کہ آپ لوگوں کو پتا ہے کہ کسان اتحاد نے 25 دسمبر سے احتجاج کا اعلان کیا ہوا ہے، جمعہ کو 3 بجے کوئٹہ پریس کلب سے احتجاجی لانگ مارچ کا آغاز کریں گے، اور آپ دیکھیں گے کہ پوری طاقت کے ساتھ ہزاروں لوگ بلوچستان سے نکلیں گے، جب ہم منزل مقصود پر پہنچیں گے تو لاکھوں لوگوں کے قافلے کسان اتحاد کے ساتھ ہوں گے۔

(جاری ہے)

ہمارے جائز مطالبات ہیں۔
ہم حکومت سے کوئی اختیار یا اقتدار نہیں مانگ رہے، ہم اپنے حقوق مانگ رہے ہیں، ملک کی سلامتی کیلئے کام کررہے ہیں، کیونکہ اگر غذائی قلت پیدا ہوجاتی توملک ، اس وقت دنیا میں جنگ چل رہی ہے، اس کی وجہ سے پہلے ہی ڈیزل پیٹرول ہر چیز مہنگی ہے، اسی طرح گندم ساڑھے 7لاکھ میٹرک ٹن امپورٹ کررہے ہیں، اسی طرح گنے کے پیسے، بجلی کے بل ہیں، ٹرانسفامرز گھر اتا رکر رکھے ہوئے ہیں، اس کے بھی بل لگ کر آرہے ہیں، اس لئے اپنے مطالبات کیلئے بھرپور احتجاج کریں گے۔ 
Live پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے متعلق تازہ ترین معلومات