وفاقی حکومت کے پی میں ایمرجنسی نفاذ سے متعلق سنجیدگی سے غور کر رہی ہے. طارق فضل چوہدری

دہشت گردی کے خلاف ناکامی کے باعث آرٹیکل 232 کے تحت ایمرجنسی نفاذ پرغور کیا جارہا ہے.وفاقی وزیرپارلیمانی امور

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 30 ستمبر 2026 18:12

وفاقی حکومت کے پی میں ایمرجنسی نفاذ سے متعلق سنجیدگی سے غور کر رہی ہے. ..
اسلام آباد(اردوپوا ئنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 ستمبر ۔2026 ) وفاقی وزیرپارلیمانی امورطارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے پی میں ایمرجنسی نفاذ سے متعلق سنجیدگی سے غور کر رہی ہے، دہشت گردی کے خلاف ناکامی کے باعث آرٹیکل 232 کے تحت ایمرجنسی نفاذ پر غور کیا جارہا ہے، ایمرجنسی کے نفاذ کی صورت میں پیپلز پارٹی حکومت سے تعاون کرے گی، ایمرجنسی نفاذ کے لیے جو بھی سیاسی نقصان اٹھانا پڑے ہم اس کے لیے تیار ہیں. وفاقی وزیر نے کہا خیبرپختونخوا میں دہشت گردی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، عوام اور امن و امان قائم کرنے والے اہلکار شہید ہو رہے ہیں،کے پی حکومت صوبے میں امن وامان کی صورتحال پر قابوپانے میں ناکام ہوئی ہے. طارق فضل چوہدری نے کہا دہشت گردی بلوچستان میں بھی ہے لیکن وہاں کے وزیراعلیٰ روک تھام کیلئے اقدامات کررہے ہیں،کے پی حکومت دہشت گردی کی روک تھام کے سلسلے میں وفاقی حکومت کی راہ میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے.