Live Updates

محمد بن زاید اور بنجمن نیتن یاہو کے درمیان ملاقات میں سعودی عرب شریک نہیں تھا. سعودی ٹیلی ویژن

متحدہ عرب امارات کے صدر اور اسرائیلی وزیراعظم کی ملاقات کی سرکاری طورپر تصدیق‘چھ گھنٹے جاری رہنے والی ملاقات میں ایران زیربحث رہا. رائٹرز

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 30 ستمبر 2026 19:13

محمد بن زاید اور بنجمن نیتن یاہو کے درمیان ملاقات میں سعودی عرب شریک ..
ریاض/دبئی(اردوپوا ئنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 ستمبر ۔2026 ) سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات کے صدر اور اسرائیلی وزیراعظم کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اپنے نمائندے نہیں بھیجے تھے ”العربیہ “کے مطابق ایک سعودی ذریعے نے بتایا کہ سعودی نمائندے کی شرکت کی اطلاعات درست نہیں.

(جاری ہے)

قبل ازیں اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا کہ ابوظہبی میں شیخ محمد بن زاید اور بنجمن نیتن یاہو کے درمیان ملاقات میں سعودی نمائندگان نے بھی شرکت کی تھی سعودی ذریعے نے ”العربیہ“کو بتایا کہ یہ اطلاعات درست نہیں . ادھر امارات نیوز ایجنسی اور نیتن یاہو کے دفتر نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ متحدہ عرب امارات کے صدر اور اسرائیلی وزیراعظم نے دوطرفہ تعلقات اور انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں پر گفتگو کی جبکہ ”رائٹرز“ نے اسرائیلی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ تقریباً چھے گھنٹے جاری رہنے والی ملاقات میں ایران پر توجہ مرکوز کی گئی.

Live سعودی عرب سے متعلق تازہ ترین معلومات