سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب فضل الرحمن کی زیرصدارت پاک چائنہ فرینڈشپ گیمز کے کامیاب انعقادکاجائزہ اجلاس

پیر 5 اکتوبر 2026 21:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2026ء) سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈسپورٹس پنجاب فضل الرحمن کی زیرصدارت پاک چائینہ فرینڈشپ گیمز 2026 کے کامیاب انعقاد کے بعد جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ترجمان سپورٹس بورڈ کے مطابق اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری شبیر حسین چیمہ، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی، ڈائریکٹر ایڈمن عابد شوکت، ڈائریکٹر یوتھ افیئرز محمد فہد، نشترپارک سپورٹس کمپلیکس کے تمام ایڈمنسٹریٹرز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں پاک چائینہ فرینڈشپ گیمز کے انعقاد کے بعدسے تعریفی اور تنقیدی جائزہ بھی لیا گیا ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈسپورٹس پنجاب فضل الرحمن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک چائینہ فرینڈشپ گیمز کی کامیابی کیلئے تمام افسران اور پوری ٹیم نے بھرپور محنت اور لگن سے کام کیا، تمام افسران، انتظامی ٹیم اور متعلقہ سٹاف کو مبارکباد دیتاہوں، پاکستان اور چین کی دوستی ہمالیہ سے بلند اور سمندروں سے گہری ہے، پاک چائینہ فرینڈشپ گیمز کا انعقاد دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اور مضبوط دوستانہ تعلقات کو اجاگر کرنے اور اس دوستی کے 75 سال مکمل ہونے کی خوشی کو بھرپور انداز میں منانے کیلئے کیا گیا، پاک چائینہ فرینڈشپ گیمز نے پاکستان اور چین کے عوام کے درمیان محبت اور دوستی کے جذبات کو مزید مضبوط کیا ہے۔