فیصل آباد ، غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں اورغیرقانونی تعمیرات کے خلاف بھرپورآپریشن جاری

منگل 6 اکتوبر 2026 22:26

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اکتوبر2026ء) جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن کارپوریشن فیصل آبادمیاںضیاء الرحمان نے کہاہے کہ پی ٹی آئی انتشاری ٹولے کودوبارہ کسی صورت نومئی دہرانے نہیں دیں گے ۔تمام ادارے الرٹ ہیں کسی کوکسی صورت اسلام آبادپرچڑھائی نہیں کرنے دیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کاوطیرہ ہے جب بھی ملک ترقی کی طرف گامزن ہونے لگتاہے یہ انتشاری ٹولہ دھرنا،جلائوگھیرائوشروع کردیتاہے جوکہ سیدھاسیدھاملک دشمنی کے مترادف ہے ۔

انہوںنے کہاکہ جمہوریت میں احتجاج سب کاحق ہے لیکن کسی کواجازت نہیں دے سکتے و ہ ریاست کونقصان پہنچائے ۔پی ٹی آئی کی اکثریت پارلیمنٹ میں موجودہے احتجاج ،مسائل کابہترین فورم پارلیمنٹ ہی ہے وہاں تویہ سب چپ کاروزہ رکھے ہوتے ہیں اورسٹرکوں پرنکل کرملک کویرغمال بنانے کی کوشش کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن اوراس کی حکومت کسی صورت ملک کاامن وامان تباہ کرنے والوںکوکھلی چھوٹ نہیں دے سکتی اورنہ ہی دے گی ۔