مصر میں جھڑپیں ،گزشتہ 24گھنٹوں میں ہلاکتیں 49ہوگئیں

پیر 27 جنوری 2014 08:23

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27جنوری۔2014ء)مصر میں 2011ء کے انقلاب کی تیسری سالگرہ کے موقع پر شروع ہونیوالی جھڑپوں کے نتیجے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کم ازکم 49افراد ہلاک ہو چکے ہیں ، یہ بات وزارت صحت نے کہی ۔وزارت نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ مزید 247افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت نے اپنے طور پر کہا کہ تین سال قبل شروع ہونیوالی احتجاجی تحریک ، جس کے نتیجے میں طویل ترین حکمران حسنی مبارک کو اقتدار سے جانا پڑا ، کو تین برس پورے ہونے پر احتجاجی مظاہروں کے دوران 1079 افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے ۔

جھڑپیں احتجاجی مظاہرین ، جو برطرف اسلام پسند صدر محمد مرسی کے حامی ہیں اور فوج کے حامیوں کے درمیان ہوئیں ، جس میں جولائی میں انہیں صرف ایک سال اقتدار میں رہنے کے بعد برطرف کردیا تھا ، اس کے بعد سے سکیورٹی فورسز نے خونی کریک ڈاؤن شروع کررکھا ہے جس میں کم ازکم ایک ہزار افراد ہلاک اورہزاروں کی تعداد میں اسلام پسندوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے جن میں محمد مرسی کی اخوان المسلمون تحریک کے تمام سرکردہ رہنما شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :