قومی اسمبلی کا آٹھواں دھواں دھار اجلاس (آج )شروع ہوگا، وزیراعظم کی شرکت متوقع،امن وامان کی صورتحال ،مہنگائی، توانائی بحران اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اور گیس لوڈشیڈنگ سمیت دیگر امور پر گرما گرم بحث کا امکان

پیر 27 جنوری 2014 08:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27جنوری۔2014ء )قومی اسمبلی کا آٹھواں دھواں دھار اجلاس (آج )بروز پیرکوپارلیمنٹ ہاوس میں ہوگا،توقع ہے کہ وزیراعظم نوازشریف بھی اس ا جلاس میں شرکت کریں گے۔اجلاس میں امن وامان کی صورتحال ،مہنگائی، توانائی بحران اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اور گیس لوڈشیڈنگ سمیت دیگر امور پر گرما گرم بحث متوقع ہے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر پارلیمنٹ ہاوس کی سکورٹی بڑی سخت ہوگی۔ پاس کے بغیر کوئی بھی شخص پارلیمنٹ ہاوس میں داخل نہیں ہوگاارکان اسمبلی کسی بھی شخص کو اپنے ساتھ لانے کا مجاز نہیں ہونگے ۔اجلاس کی سیکورٹی بہت سخت ہو گی اندرونی اور بیرونی راستوں پر قانون نافذ کرنے والے اہلکار تعیانات ہونگے کو ئی بھی شخص بغیر پاسز کے اندر داخل نہیں ہوگااور ارکان اسمبلی اپنے ساتھ کسی بھی شخص کو بغیر پاس کے ساتھ نہیں لاسکیں گے اجلاس میں قومی اہمیت کے مسائل پر بات کی جائے گی