بلیک واٹراپنے دائرہ اختیار سے تجاوز کرتے ہوئے کارروائیاں کرتی ہے،پراسیکیوٹرکا امریکی عدالت کے سامنے بیان

جمعہ 29 اگست 2014 05:13

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29 اگست۔2014ء)امریکی عدالت کے سامنے پراسیکیوٹر نے کہا ہے کہ بلیک واٹر کے نام سے معروف امریکا کے نجی کنٹریکٹرز اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز کرتے ہوئے کارروائیاں کرتے ہیں۔امریکی پراسیکیوٹر نے یہ بات بغداد میں 14 افراد کی بلیک واٹر کے ہاتھوں ہلاکت کے مقدمے کی سماعت کے حوالے سے کہی ہے۔ خیال رہے 14 شہریوں کی ہلاکت کا یہ واقعہ 2007 میں پیش آیا تھا۔

عراقی شہری کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کیا گیا جب وہ بھاگنے کی کوشش کر رہے تھے۔امریکی جیوری نے وفاقی پراسیکیوٹر اینتھنی کو محافظین کے خلاف مقدمے میں طلب کیا گیا تھا۔ اس موقع پر پراسیکیوٹر نے مقتولین کے رشتہ داروں کی طرف سے پیش کردہ شہادتیں بھی شمار کیں۔پراسیکیوٹر نے کہانجی کنٹریکٹرز کے بارے میں اپنے دلائل مکمل کرتے ہوئے کہا یہ بے رحم قاتل ہیں، جو عراق کے ان عام شہریوں کے خلاف چڑھ دوڑے جن سے کوئی خطرہ بھی نہ تھا۔

(جاری ہے)

نجی کنٹریکٹر امریکی سفارت کاروں کے ایک قافلے کے لیے بغداد میں راستہ خالی کرا رہے تھے۔ بغداد میں یہ واقعہ ایک اہم چوراہے پر پیش آیا تھا۔ امکان ہے کہ جیوری ملزمان کے وکیلوں کو اگلے ایک دو روز میں سنے گی۔واضح رہے امریکی بلیک واٹر کے اہل کاروں پر پاکستان میں بھی ایسی ہی کارروائیوں کا الزام لگتا ر ہا ہے۔ اس سلسلے میں ریمنڈ ڈیوس کے ہاتھوں لاہور میں دو نوجوانوں کا دن دیہاڑے قتل بہت مشہور ہوا تھا۔